زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

ایک نئی زبان سیکھنا انسان کے لیے ہمیشہ فائدے مند اور دلچسپ تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ ایسے کئی طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے آپ نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں خاص کر ایک نئی زبان سیکھنے کے لیے آپ کسی انسٹی ٹیوٹ جا سکتے ہیں مختلف روایتی طریقوں جیسے کہ انگلش سیکھنے کی کتابوں وغیرہ سے خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا اسمارٹ فون کوئی غیرملکی زبان جیسے کہ انگریزی سیکھنے میں آپ کے لیے کس قدر مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟
چاہے آپ بالکل ابتدا سے انگلش سیکھنے کے متمنی ہوں یا اپنی انگلش کو بہتر بنانا چاہتے ہوں آئیے آپ کو ایسی دس مفت دستیاب اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے بارے میں بتاتے ہیں جو اس حوالے سے آپ کی رہنمائی کر سکتی ہیں۔ کتاب کے مقابلے میں اسمارٹ فون ایپلی کیشن سکھانے میں زیادہ مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ کیونکہ ایپلی کیشن کا سکھانے کا ماحول بالکل گیم جیسا ہوتا ہے۔ اس طرح سیکھنے کا عمل بے جان نہیں ہوتا بلکہ آپ بھرپور دلچسپی سے حصہ لے رہے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون ہر وقت آپ کے پاس موجود ہوتا ہے اس لیے آپ کہیں بھی اپنے فارغ اوقات میں سیکھنے کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔

ڈوو لِنگو (Duolingo)

لینگویج سکھانے والی کتابوں کے اسباق پر مشتمل طریقہ کار کے برعکس یہ ایپلی کیشن ایک گیم جیسا ماحول فراہم کرتی ہے۔ سکھانے کا عمل پوائنٹس سے منسلک ہوتا ہے یعنی ہر سبق مکمل کرنے پر آپ کو پوائنٹس ملتے ہیں۔ اس طرح پوائنٹس سے آپ باآسانی اپنی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح غلط جوابات دینے پر آپ کو اپنے اعزازات سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود لائیو سسٹم آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ تاکہ آپ ہر سوال کا درست جواب دے سکیں۔ کچھ سیکھنے کے بعد آپ مواد کا ترجمہ کر کے پیش کر سکتے ہیں جسے دوسرے صارفین پڑھ کر آپ کے ترجمے کو ریٹنگز دیتے ہیں۔
گوگل پلے اسٹور کی جانب سے 2013 کی بہترین ایپلی کیشنز میں شامل یہ ایپلی کیشن انگلش کے علاوہ اسپینش، فرنچ، جرمن، پورتگیز اور اٹالین زبان سیکھنے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن نہ تو کوئی فیس طلب کرتی ہے اور نہ ہی کوئی اشتہارات دکھاتی ہے کیونکہ اس کا مقصد خالصتاً تعلیمی ہے۔ کئی اداروں نے اس ایپلی کیشن کو آزمانے کے بعد تصدیق کی ہے کہ یہ یقینی طور پر کالج سطح کی تعلیم فراہم کرتی ہے۔ ڈوولِنگو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اسمارٹ فون کے علاوہ اس کا آن لائن ورژن اس کی ویب سائٹ کی صورت میں موجود ہے۔

duolingo

مضمون کے اگلے صفحات پڑھنے کے لیے نیچے موجود صفحات نمبر پر کلک کریں

زبانیںسیکھیںغیر ملکی زبانیںلینگویج
تبصرے (2)
Add Comment
  • Malik Muhammad Ashiq

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے