اشتہارات کی جانچ پڑتال سخت، فیس بک نے ایک ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا

مقصد روس ودیگر ممالک کو دوسرے ممالک کے انتخابی معاملات میں مداخلت سے روکنا ہے

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اشتہارات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک ہزار ملازمین کو تعینات کرے گا تاکہ فیس بک پر شائع ہونے والے اشتہارات پر نظر رکھی جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام اشتہارات اسکے قواعد وضوابط کے عین مطابق ہوں۔

فیس بک کی ان کوششوں کا مقصد روس ودیگر ممالک کو اس کے سوشل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے دیگر ممالک کے انتخابی معاملات میں مداخلت سے روکنا ہے۔

فیس بک نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اس کے خیال میں گزشتہ امریکی انتخابات سے قبل روس سے تعلق رکھنے والے کچھ عناصر نے تقسیم کو ہوا دینے کے لیے اس کے نیٹ ورک پر تین ہزار اشتہارات خرید کر شائع کیے۔

رویٹر کے مطابق اگلے سال فیس بک اس تعداد میں مزید ایک ہزار ملازمین کا اضافہ کرے گا اور ناموزوں اشتہارات کی خودکار شناخت اور خاتمے کی ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

اشتہاراتامریکی انتخاباتروسفیس بک