آئی پوڈ ٹچ پہلی بار 2007ء میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ ایپل کے مطابق آئی پوڈ ٹچ نے دس کروڑ یونٹس کی فروخت کا اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
ایپل آئی پوڈ کی پہلی نسل 2001ء میں متعارف کروائی گئی تھی جس نے پورٹ ایبل میوزک پلیئرز اور میوزک انڈسٹری کی دنیا ہی بدل کر رکھ دی۔ گزشتہ سال ستمبر میں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ اب تک تمام آئی پوڈ کے مشترکہ طور پر ساڑھے تین کروڑ یونٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ یہ کسی بھی میوزک پلیئر کی فروخت ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔