ایپل کے "آئی فون 10” کے کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ فون سخت سردی کے موسم میں کام کرنا بند کر دیتا ہے۔
"ریڈاِٹ” پر ایک صارف نے بتایا کہ سخت سردی کے موسم میں گھر کے باہر قدم رکھتے ہی صرف دو سیکنڈ میں ٹچ کام کرنا بند کر دیتا ہے اور سکرین ریسپانس نہیں کرتی۔
ایپل کا کہنا ہے کہ انہیں اس مسئلے کا علم ہے تاہم کمپنی نے اسے عارضی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند منٹ بعد سکرین دوبارہ کام کرنا شروع کردیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آئی فون 10 کا پہلا نقص، سبز لکیر سے ذرا بچ کے
کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کی آئندہ اپڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔
ایپل کی ویب سائٹ پر موجود ہدایات کے مطابق بلند یا کم تر درجہ حرارت میں فون کے برتاؤ میں تبدیلی ہوسکتی ہے، بیٹری جلد ختم ہوسکتی ہے اور فون بند بھی ہوسکتا ہے۔