"سی این بی سی” کے مطابق امریکی شہر سین فرینسیسکو میں ایپل کے سٹور کے باہر پارک یونائٹیڈ پارسل سروس United Parcel Service کے ٹرک پر تین ڈاکؤوں نے حملہ کر دیا اور "آئی فون 10” کے 300 یونٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
سی این بی سی کے مطابق چرائے گئے آئی فونز کی مجموعی قیمت 370,000 امریکی ڈالر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہوڈی پہنے تین نقاب پوشوں کی تلاش ہے جو سفید رنگ کی ڈاج گاڑی میں سوار ہیں۔
ریپورٹ کے مطابق یہ کاروائی صبح 11 سے 11:15 کے درمیان ہوئی ہے۔
یہ ڈاکہ اسی دن پڑا ہے جس دن "آئی فون 10” عالمی مارکیٹ میں ریلیز کیا گیا ہے، تجزیہ کاروں کا مطابق جہاں کمپنی کو اس کوارٹر میں اپنے تازہ ترین آئی فونز سے 84 بلین ڈالر کی سیلز کی توقع ہے وہاں اس چھوٹے سے ڈاکے سے کمپنی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔