دنیا بھر میں چیٹنگ ایپلی کیشنز استعمال کرنے کے لیے خاص سم

آج کل ہماری ساری بات چیت چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس لیے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر وقت انٹرنیٹ موجود رہے۔ چاہے اس کے لیے ہم وائی فائی سے کنیکٹ رہیں یا ڈیٹا استعمال کرنا پڑے۔

چیٹ ایپلی کیشنز کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اٹلی کی ایک کمپنی نے ایسی سم تیار کی ہے جس کی مدد سے آپ کئی چیٹ ایپلی کیشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی وائی فائی اور موبائل ڈیٹا کی جھنجٹ سے نجات مل جاتی ہے۔ بس فون میں یہ سم موجود ہو تو چیٹ ایپلی کیشنز فوراً چلنا شروع کر دیں گی۔

اس سم کو ’’چیٹ سم‘‘ (ChatSim) کا نام دیا گیا ہے اس سے قبل یہ ’’وٹ سم‘‘ کے نام سے موجود تھی جس میں صرف وٹس ایپ استعمال کیا جا سکتا تھا لیکن اب آپ وٹس ایپ کے علاوہ فیس بک مسینجر، وی چیٹ، لائن، کیو کیو اور دیگر اس طرح ایپلی کیشنز کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

 

یہ ایک گلوبل سم ہے جس کی سالانہ فیس ادا کرنے کے بعد آپ پورا سال آرام سے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ تاہم یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آپ کون سا پلان خریدتے ہیں اور اس کے تحت آپ کو کتنے پیغامات بھیجنے کی اجازت ہے۔

چیٹ سم کی قیمت 1800 پاکستانی روپے سالانہ ہے اور اسے آن لائن اس کی ویب سائٹ سے پاکستان منگوایا بھی جا سکتا ہے۔

چیٹ سم کے کام کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کریں:

چیٹچیٹنگفیس بک میسنجرلائنمیسجنگ ایپمیسنجروٹس ایپ