انٹل اب اپنے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس تیار کرے گا

انٹل کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر Paul Otellini کے جانے کے چند ہفتے بعد ہی نئے سی ای او Brian Krzanich نے کمپنی میں کئی اہم تبدیلیاں شروع کردی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں سب سے اہم حال ہی میں بنائے گئے New Devices ڈویژن کے لئے نئے سربراہ Mike Bell کا تقرر ہے۔ ساتھ ہی ST-Ericsson کا وہ حصہ بھی انٹل نے خرید لیا ہے جو موبائل فونز کے لئے جی پی ایس چپس تیار کرتا ہے۔ اگرچہ یہ خریداری کچھ خاص بڑی نہیں، لیکن انٹل کی تاریخ بتاتی ہے کہ انٹل دوسری کمپنیوں کو خریدنے میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھاتی، خاص طور پر ہارڈ ویئر کمپنیوں کو۔ نیو ڈیوائسس ڈویژن کے قیام اور پھر اس خریداری کو دیکھتے ہوئے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انٹل اب براہ راست اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل جون 2013ء کے شمارے میں پڑھی جاسکتی ہے

اسمارٹ فونزانٹلاینڈروئیڈٹیبلٹس