تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی HTC کے مسلسل نقصانات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، کمپنی نے اپنی حالیہ مالیاتی رپورٹ میں مسلسل دسویں کوارٹر میں نقصان کا اعلان کیا ہے جو 102.63 ملین ڈالر ہے! اس سال کے تین کوارٹرز کے خساروں کا مجموعی ما حاصل 227 ملین ڈالر بنتا ہے۔
ٹرینڈ فورس کے مطابق دوسرے کوارٹر کے مقابلے میں اس کوارٹر میں کمپنی کے سمارٹ فونز کی پروڈکشن میں 46% کمی واقع ہوئی ہے، توقع ہے کہ HTC U11 Plus کی وجہ سے چوتھے کوارٹر میں حالات کچھ بہتر ہوجائیں۔
تاہم تجزیہ کاروں کو ابھی بھی شک ہے کہ کمپنی چوتھے کوارٹر میں کچھ بہتر کارکردگی دکھا پائے گی۔ حالانکہ ایچ ٹی سی گوگل کے ساتھ شراکت داری میں بھی مصروف ہے۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ کیجیے:
گوگل اور ایچ ٹی سی کے درمیان ایچ ٹی سی کے کچھ حصے کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا