آج کل اینڈروئیڈ ڈیوائس کو روٹ کرنے کا رجحان چل رہا ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا کہ لوگ فون خریدتے ہی اسے روٹ کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس طرح انھیں اینڈروئیڈ کے مزید فیچرز حاصل ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس کے بدلے اینڈروئیڈ کی تیز رفتاری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اینڈروئیڈ کو روٹ کرنے سے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے سب سے بڑا نقصان تو یہ ہوتا کہ آپ کی ڈیوائس ورانٹی میں نہیں رہتی۔
اسی طرح آئی فون صارفین بھی اپنے فون کو جیل بریک کرنا پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ اس عمل سے واقف نہیں تو یہ رہنما تحریر پڑھیے:
اگر آپ روٹ شدہ اینڈروئیڈ ڈیوائس کو واپس اَن روٹ حالت میں لانا چاہتے ہیں تو اس کام کے لیے دو بہترین ایپلی کیشنز مفت دستیاب ہیں۔
ایپلی کیشن SuperSU کے نام سے گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے۔
Download SuperSU
یہ ایپ صرف چند کلکس کی مدد سے ڈیوائس کو واپس اَن روٹ حالت میں لا سکتی ہے۔ اسے انسٹال کرنے کے بعد چلائیں اور ’’فل اَن روٹ‘‘ کے آپشن کا انتخاب کر لیں۔
اس کے بعد ایپلی کیشن کو اپنا کام کرنے دیں، یہ کوشش کرے گی کہ آپ کا فون واپس اَن روٹ حالت میں لے آئے:
دوسرا پروگرام ڈیسک ٹاپ کے لیے KingoRoot ہے:
kingoapp
اس پروگرام کو آپ دونوں کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں یعنی اس کے ذریعے اینڈروئیڈ کو روٹ کیا جا سکتا ہے اور روٹ کو اَن روٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے یہ انتہائی بہترین اور قابل بھروسا پروگرام ہے۔
اسے ڈیسک ٹاپ پر انسٹال کر کے فون کو بذریعہ کیبل کنیکٹ کر کے اَن روٹ کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کو جب آپ چلائیں گے تو دو آپشنز موجود ہوں گے پہلا آپشن ’’ریموو روٹ‘‘ ہےجبکہ دوسرا ’’روٹ اگین‘‘۔
چونکہ ہم روٹ ختم کرنے جا رہے ہیں اس لیے پہلے آپشن کا انتخاب کریں گے۔
آپشن منتخب کرنے کے بعد انتظار کریں یہ پروگرام اپنا کام شروع کر دے گا جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
یہ عمل مکمل ہونے پر “Remove Root Succeed” کی نوید مل جائے گی۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2016 میں شائع ہوئی)