ایسے حالات میں آپ کو قدرے مختلف طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا جو کہ زیادہ صفحات کو Unlike کرنے کے لئے مناسب ہے۔
فیس بک پر لاگ اِن ہونے کے بعد بائیں طرف اوپر کی جانب موجود فیس بک کے لوگو کے نیچے جہاں آپ کا نام لکھا ہے، اس پر کلک کریں۔
اس طرح آپ کی ٹائم لائن کھل جائے گی۔ ٹائم لائن پر اپنے نام کے نیچے موجود آپشنز میں سے More پر کلک کریں اور پھر Likes کے ربط پر کلک کریں۔
اگلے ہی لمحے آپ کے سامنے وہ تمام صفحات ظاہر ہوجائیں گے جنہیں آپ نے پسند کررکھا ہے۔
اب آپ جس پیج کو Unlike کرنا چاہیں، اس کے نام کے نیچے موجود Liked کے بٹن پر ماؤس لے کر جائیں اور Unlike کے ربط پر کلک کریں۔ لیجئے، وہ صفحہ Unlike ہوجائے گا۔
اس طریقے سے آپ چند ہی منٹوں میں تمام غیر اہم صفحات کو Unlikeکرکے اپنی فیس بک نیوز فیڈ کو صاف ستھرا کرسکتے ہیں۔