بڑی اسکرین والے فون یا ٹیبلٹ پر ایک ہاتھ سے ٹائپ کرتے ہوئے کافی دشواری ہوتی ہے، کیونکہ اس طرح ہم صرف ایک انگوٹھے سے ٹائپ کر رہے ہوتے ہیں جو کہ پورے کی بورڈ پر نہیں پہنچ پاتا۔اس مسئلے کا حل ’’ون ہینڈ ٹائپنگ‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔ یہ آپشن آپ کو گوگل کی بورڈ اور SwiftKey کی بورڈ دونوں میں ملے گا۔
گوگل کی بورڈ اگر آپ کے پاس پہلے سے انسٹال نہیں تو گوگل پلے اسٹور سے Google Keyboard لکھ کر تلاش کرنے کے بعد انسٹال کر لیں۔
اب اسے کھول کر پریفرینسز میں آجائیں۔
یہاں One handed mode موجود ہو گا جسے آپ دائیں یا بائیں ہاتھ کے لیے فعال کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد آپ جب بھی کہیں ٹائپ کرنے لگیں گے کی بورڈ خود بخوایک طرف سمٹ جائے گا تاکہ ایک ہاتھ سے باآسانی ٹائپ کیا جا سکے۔
یہ سہولت معروف کی بورڈ ’’سوِفٹ کی‘‘ میں بھی موجود ہے۔ اس کے لیے کہیں ٹائپ کرتے ہوئے جب کی بورڈ کھلے تو بائیں طرف موجود تین لائنوں پر ٹچ کریں جو کہ دراصل SwiftKey کی سیٹنگز کھولنے کا مینو ہے۔
جب مینو کھل جائے تو اس میں موجود ’’لے آؤٹ‘‘ کو کھول لیں۔
لے آؤٹ کے حصے میں دیکھیں تو فُل، تھمب اور کمپیکٹ کے تین آپشنز موجود ہوں گے۔
اگر آپ مکمل کی بورڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فُل، اور اگر دونوں ہاتھوں کی انگوٹھوں سے ٹائپ کرنا پسند کرتے ہیں تو تھمب جبکہ اگر صرف ایک ہاتھ سے ٹائپ کرنا چاہتے ہیں تو ’’کمپیکٹ‘‘ منتخب کر لیں۔
اس آپشن کو منتخب کرتے ہی آپ دیکھیں گے کہ کی بورڈ ایک سائیڈ میں سمٹ جائے گا اور اب باآسانی صرف ایک ہاتھ کے انگوٹھےسے بھی پورے کی بورڈ تک پہنچ کر انتہائی تیزی کے ساتھ ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ بالا دونوں کی بورڈز آئی فون اور اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اور بہترین کی بورڈ ’’ورڈ فلو کی بورڈ‘‘ Word Flow keyboard کے نام سے بھی دستیاب ہے۔
یہ شاندار کی بورڈ مائیکروسافٹ کا تیار کردہ ہے اور صرف آئی فون کے لیے دستیاب ہے۔
یہ کی بورڈ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دائیں یا بائیں ایک ہاتھ سے اگر ٹائپنگ کرنی ہو تو کس قدر فائدے مند ثابت ہوگا۔
یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی