ہمارا اسمارٹ فون تقریباً سارا دن ہی ہمارے استعمال میں رہتا ہے۔ خاص طور پر فارغ وقت میں تو اس کی شامت آئی ہوئی ہوتی ہے، کبھی ہم ایک ایپ دیکھتے ہیں تو کبھی دوسری، کبھی ایک نئی ایپ انسٹال کرتے ہیں تو کبھی کوئی پرانی اَن انسٹال۔ ان تمام امور کے بیچ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فون کی رفتار برقرار رہے، وہ زیادہ گرم نہ ہو اور اس کی بیٹری بھی بچت کے ساتھ استعمال ہو۔ لیکن یہ ممکن ہی نہیں، مسلسل استعمال کے تھوڑی دیر بعد ہی فون گرم ہونا شروع ہو جاتا، بیٹری تیزی سے کم ہونے لگتی ہے اور فون کی رفتار بتدریج سست ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اگر آپ کا فون سست پڑ رہا ہے، گرم ہو رہا ہے اور بیٹری بھی تیزی سے ختم ہو رہی ہے تو آپ کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ ایسی صورتِ حال میں فون کیشے کی صفائی اور بیک گراؤنڈ میں بیٹری کو چُوسنے والی اور میموری کو کھانے والی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہو سکتا ہے اس معاملے سے نمٹنے کے لیے آپ نے کوئی ایپلی کیشن بھی انسٹال کر رکھی ہو جیسے کہ کلین ماسٹر یا سی کلینر وغیرہ۔ یہ اتنی معروف ایپلی کیشنز ہیں کہ کسی نئی ایپ کے لیے ان کی موجودگی میں جگہ بنانا انتہائی محال ہے لیکن ایک نئی ایپ ’’کلین مائی اینڈروئیڈ‘‘ (Clean My Android)اس وقت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ یہ ایپ صرف ایک کلک سے آپ کے سست پڑتے فون میں جان پھونک دیتی ہے، بیٹری کے غیر ضروری استعمال کو روکتی ہے اور اسے اوور ہیٹ ہونے سے بھی بچاتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کی لاجواب کارکردگی کی وجہ سے اس کے ڈاؤن لوڈز انتہائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس کے ہر صارف نے اسے اوسطاً 4.5 کی ریٹنگز دی ہیں۔
اس ایپلی کی خاص بات اس کا سائز ہے جو کہ صرف 5 ایم بی ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتے ہوئے یہ انتہائی کم ریسورسز کا استعمال کرتی ہے۔ یعنی فون نیا ہو یا پرانا سبھی کے لیے یہ ایپ انتہائی کارآمد ثابت ہو گی۔
cleanmyandroid
یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی