آئی فون سیون کے صارفین کو فوٹوگرافی سکھانے کے لئے ایپل کی نئی ویب سائٹ

اسمارٹ فون اور کیمرہ لازم و ملزوم بن چکے ہیں۔اگر یہ کہا جائے کہ اسمارٹ فون کے کیمروں نے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمروں اورکیم کورڈرز کے ختم کردیا ہے، تو غلط نہ ہوگا۔لوگ اب تصاویر بنانے کے لئے اسمارٹ فون کیمروں پر اکتفاء کرتے ہیں۔ایپل آئی فون ایک ایسا ہی اسمارٹ فون ہے جس میں بے حد شاندار کیمرہ نصب ہے اور اس کےذریعے پروفیشنل کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔ اب آئی فون صارفین کو بہترین فوٹوگرافی کی ٹریننگ دینے کے لئے ایپل نے ایک نئی ویب سائٹ پیش کی ہے جس کا نام ‘How to shoot on iPhone 7‘ ہے۔ اس ویب سائٹ پر ویڈیوز کی مدد سے بہترین تصویر کھینچنے اور  کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ویب سائٹ پر 16 ویڈیو ٹیوٹوریل  اپ لوڈ کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو آئی فون سے فوٹو گرافی کی مختلف تکنیکس اور گُر سکھائے گئے ہیں۔ ان 16 ویڈیوز میں سے 5 ویڈیوز کمپنی کے آفیشل یو ٹیوب ویڈیو چینل پر بھی دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ iPhone 7 اور iPhone 7 پلس، دونوں میں ہی 12 میگا پکسل  کا بیک (پچھلا) کیمر ا نصب ہے۔

ویب سائٹ کا ربط یہ ہے۔

آئی فونایپل