self-destructing پیغامات کا یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک مسینجر ایپلی کیشن کھول کر نیا پیغام لکھنے والے بٹن کو منتخب کریں۔
آپ کے دوستوں کی مکمل فہرست کھل جائے گی کہ آپ نیا پیغام کس کو بھیجنا چاہتے ہیں اس کو منتخب کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ اوپری دائیں کونے میں دیکھیں تو ایک نیا آئی کن موجود ہو گا۔آئی او ایس میں یہاں Secret لکھا ہو گا جبکہ اینڈروئیڈ میں ایک چھوٹے سے تالے والا سلائیڈ موجود ہو گا۔
چند سیکنڈز، منٹس یا گھنٹوں کے علاوہ ایک دن کا وقت بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔
جب بھی آپ اس طرح سیکرٹ میسج بھیجنے کے لگیں تو پہلے بمب کے نشان والے آئی کن کے ذریعے اس کے حذف ہو جانے کا وقت ضرور منتخب کر لیں۔
چونکہ یہ خفیہ چیٹ ہے اس لیے مسینجر میں اس کا الگ سے تھریڈ بھی بن جائے گا تاکہ شناخت ہو سکے۔
یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی