پی ڈی ایف فائلز کی خاص بات یہ ہے کہ انھیں کسی بھی ڈسپلے پر دیکھیں یہ بالکل درست ٹیکسٹ، فونٹس، تصاویر اور ہائپرلنکس کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ لیکن اس خوبی کی وجہ سے اکثر ان کا سائز کافی زیادہ ہو جاتا ہے۔
جہاں بھی آپ کو پی ڈی ایف فائل کا سائز کم کرنے کی ضرورت پڑے ’’فری پی ڈی ایف کمپریسر‘‘ Free PDF Compressor استعمال کریں۔ یہ چھوٹا سا ٹول پی ڈی ایف فائل کا سائز کم کر دیتا ہے۔ اس طرح اس فائل کو آن لائن اپ لوڈ اور شیئر کرنا آپ کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔ یہ ٹول استعمال میں انتہائی آسان ہے۔ بس فائل اس میں لوڈ کریں اور ری سائز آپشن منتخب کر کے ’’کمپریس‘‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔