فوٹو شاپ کے ذریعے لپ اسٹک کا رنگ تبدیل کرنا بھی بہت آسان ہے اور یہ چند منٹوں میں کیا جاسکتا ہے۔ اس مضمون میں ہم سلیکشن ٹولز اور ایڈجسٹمنٹ لیئرز کی مدد سے ماڈل کے ہونٹوں کا رنگ تبدیل کرنا سیکھیں گے۔
سب سے پہلے کسی ماڈل کا ہائی ریزولوشن فوٹو حاصل کیجئے۔ اس کام کے لئے آپ گوگل imagesکا استعمال کرسکتے ہیں۔ جتنی بہتر ریزولوشن ہوگی، نتیجہ بھی اتنا ہی اچھا برآمد ہوگا۔ فوٹو شاپ میں ماڈل کا فوٹو کھول لیں اور ٹولز میں سے Polygonal Lasso Tool منتخب کرلیں۔ اس کا کی بورڈ شارٹ کٹ L ہے۔ یعنی L پریس کرنے سے یہ ٹول ایکٹیو ہوجائے گا۔ اب تصویر کو جتنا مناسب سمجھیں اتنا زوم کرلیں اور Lasso ٹول کی مدد سے ہونٹوں کے گرد سلیکشن بنا لیں۔ خیال رہے کہ اگر ہونٹ کھلے ہوئے ہوں تو آپ اوپری اور نچلے ہونٹوں کے درمیانی جگہ کو سلیکٹ نہ کریں۔ ورنہ جب ہم رنگ تبدیل کریں تو اس کا اثر اس حصے پر بھی پڑے گا اور فوٹو خراب ہوجائے گا۔
جب آپ سلیکشن بنا چکیں تو Select مینو میں سے Modify اور پھر Feather سلیکٹ کریں۔ ایک چھوٹی سے ونڈو کھل جائے گی، آپ اس میں 4 یا اس سے زیادہ ویلیو ( تصویر کی ریزولوشن کے مطابق) اینٹر کرکے OK کا بٹن پریس کردیں۔ اس طرح جو سلیکشن آپ نے بنائی ہے وہ قدرے soft ہوجائے گی۔
اب آپ سلیکشن کو بنا رہنے دیں اور Layer مینو میں سے New Adjustment Layer اور پھر Color Balance منتخب کیجئے۔ ایک نئی ایڈجسٹمنٹ لیئر شامل ہوجائے گی۔ کلر بیلنس کی پراپرٹی ونڈو میں موجود تینوں سلائیڈز کو آپ آگے پیچھے کرکے مطلوبہ رنگ حاصل کرلیں۔ اگر چاہیں تو ایڈجسٹمنٹ لیئر کی opacity بھی تبدیل کردیں۔
Opacity تبدیل کرنے کے لئے لیئر منتخب کرکے اسی ونڈو میں جہاں سے blend mode منتخب کیا جاتا ہے، کے دائیں جانب موجود opacity کی فیلڈ / سلائیڈ سے آپ اسے تبدیل کرسکتے ہیں۔اسی طرح blend mode بھی تبدیل کرکے آپ تبدیلی کو مزید حقیقی کرسکتے ہیں۔
(VMware-player-6.0.1-1379776.exe ) k zarey apny Laptop ya pc man Android install kren
(VMware-player-6.0.1-1379776.exe ) k zarey apny Laptop ya pc man Android install kren