مائیکروسافٹ ایکسل میں زیادہ سے زیادہ کتنی قطاریں اور کتنے کالم بنائے جاسکتے ہیں

کسی ایکسل شیٹ میں زیادہ سے زیادہ کتنی قطاریں اور کالم ہوسکتے ہیں، اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ مائیکروسافٹ آفس /ایکسل کا کون سا ورژن استعمال کررہے ہیں۔ وہ لوگ جو ایکسل کے ایک دہائی سے بھی پرانے ورژن استعمال کررہے ہیں، انہیں اس حوالے سے پریشان ہونے کی شاید ضرورت پیش آتی ہوکیونکہ ایکسل کے ورژن 95 میں زیادہ سے زیادہ 16384 قطاریں اور زیادہ سے زیادہ 256 کالم ہوسکتے یا بنائے جاسکتے ہیں۔ ایکسل کے ورژن 97 میں قطاروں کی تعداد بڑھا کر 65536 کردی گئی تھی لیکن کالم پھر بھی 256 سے زیادہ نہیں بنائے جاسکتے تھے۔ یہ حدیں ایکسل کے ورژن 2003تک برقرار رہیں۔ پھر مائیکروسافٹ آفس  2007ء میں ان حدوں میں اضافہ کیا گیا۔ ایکسل 2007 سے ایکسل 2013 تک تمام ورژن میں زیادہ سے زیادہ قطاروں کی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ (1048676) ہوسکتی ہے اور کالم بھی 16384 تک بنائے جاسکتے ہیں۔ یوں ایکسل کے نئے ورژن استعمال کرنے والوں کو عموماً ان حدود کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں ہوتا۔ ایسا شاز و نادر ہی ہوتا ہے کہ کسی ایکسل شیٹ میں سولہ ہزار سے زائد کالموں یا دس لاکھ سے زائد قطاروں کو ضرورت پیش آئے۔ اتنے زیادہ ڈیٹا کے لئے ایکسل شاید مناسب سافٹ ویئر بھی نہیں۔

کسی ایکسل اسپریڈ شیٹ یا ورک بک میں ورک شیٹس کی تعداد بھی محدود ہوتی ہے۔ ایکسل 2007 اور2010 میں زیادہ سے زیادہ 256 ورک شیٹس بنائی یا کھولی جاسکتی ہیں۔ لیکن اس حد کا براہ راست تعلق کمپیوٹر میں دستیاب میموری پر ہے۔ اگر میموری اس قدر ناکافی ہو کہ چار ورک شیٹس بھی نہ کھولی جاسکیں تو 256 ورک شیٹس کی حد غیر موثر ہوسکتی ہے۔ ایکسل کے ورژن 2013 میں ورک شیٹس کی تعداد پر کوئی حد نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق کمپیوٹر میں دستیاب RAMپر ہے۔

پی سی ڈاکٹرمائیکروسافٹ آفسمائیکروسافٹ ایکسل