خراب آئی فون کو ایپل سے مرمت کرانے کے قواعد و ضوابط

بہت سالوں سے ایپل لوگوں کو خوبصورت ڈیزائن اور حیرت انگیز سوفٹ ویئر  سے متاثر کر رہا ہے۔ یہ سب سے زیادہ پائیدار موبائل فون ہے۔ ایپل اپنے صارفین کو اپ ڈیٹ رکھنے کی کوشش کرتاہے اور بہترین کسٹمر کئیر فراہم کرتا ہے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ فون استعمال کریں۔

ابھی تک کوئی ایسی معلومات نہیں ہے کہ ایپل  اپنے صارفین کو کس طرح کی سروس فراہم کرتا ہے جب کوئی اپنا خراب موبائل فون اِن کے پاس لے کر جاتا ہے۔

ایک کاروباوی ادارہ  نے ایپل  کی طرف سے دی جانے والی سروس کے بارے میں بتایا ہے کہ  جب ایپل اسٹور پر کوئی خراب فون آتا ہے تو  تکنیکی ماہرین  فون کا جائزہ لیتے ہیں کہ  وارنٹی پالیسی کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی اور وارنٹی کی تاریخ گزر تو نہیں گئی۔  پھر اِن  کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے کہ فون کی مرمت کی جائے گی یا مکمل طور پر تبدیل ہو گا۔

اگر فون کے فیس ٹائم کیمرہ سے سیدھا نظر نہ آئے تو فون بہت کم قیمت پر  ریپئر کر دیا جاتا ہے۔  لیکن اگر ایل سی ڈی یا آڈیو کنیکٹر میں مسئلہ ہو جائے تو تھوڑے زیادہ پیسے لےکے ریپئر کر دیتے ہیں۔

اگر وارنٹی پالیسی کی  شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہو تو  فون کو  وارنٹی میں ریپئر نہیں کیا جاتا۔

کمپنی کے ایک تکنیکی ماہر کا کہنا ہے کہ” ہمارے پاس تمام مصنوعات کے جائزہ کے لئے  ایک ہی  طریقہ کار ہے۔  فون کا معائنہ کرکے اُس  کے نقصان کی قیمت کا اندازہ لگانا۔  یہ آئی فون ماہرین کی بنیادی طور پر نصف تربیت ہے۔ ”

عام طور پر وارنٹی پالیسی کی  شرائط و ضوابط خریدار کی حمایت میں نہیں ہوتی کیونکہ  وارنٹی بس ایک سال کی ہوتی ہے۔

آئی فونایپلری پیئرری پیئرنگ