گزشتہ سال کروم بک کو بند کرنے کے بعد اب گوگل نے پکسل بک کی صورت میں دوبارہ اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ پکسل بک جس کی ابتدائی قیمت 999 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور اگر آپ اس میں مزید بہتر سہولیات کا انتخاب کرتے جائیں تو اس کی قیمت 1649 امریکی ڈالر تک جا سکتی ہے۔ اور اگر آپ چاہیں تو اضافی 99 ڈالر خرچ کر کے پکسل بک پین بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریئل ٹائم ترجمہ، گوگل نے دنیا بدل دی
ایپل میک بک اور مائیکروسافٹ سرفیس بک کے جواب میں گوگل نے پکسل بک پیش کر کے اس میدان میں ہلچل مچا دی ہے کیونکہ اس کی نہ صرف قیمت مدمقابل مصنوعات سے کم ہے بلکہ اس کے فیچرز بھی انتہائی لاجواب ہیں۔
پکسل بک کا ڈیزائن پتلا اور انتہائی شاندار ہے۔ یہ ایسا لیپ ٹاپ ہے جس کی اسکرین کو موڑتے ہوئے اسے آپ ٹیبلٹ میں بدل سکتے ہیں۔
گوگل پکسل بک کی موٹائی صرف 10mm ہے جبکہ اس کا وزن ڈھائی پونڈز ہے۔ اسے ایلومینیم سے خوبصورت ڈیزائن میں ڈھالا گیا ہے جب کہ اس کی اسکرین شیشے کی طرح چمکدار ہے۔
یقیناً آپ گوگل پکسل 2 اسمارٹ فون کے بارے میں بھی پڑھ چکے ہیں جو کہ سب سے شاندار کیمرے کے حامل اسمارٹ فون قرار دیے گئے ہیں جبکہ ان میں روایتی سم کارڈ کی جگہ ای سم کی سپورٹ بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پکسل ٹو دنیا کا پہلا فون جو بغیر سم کے چلے گا
اب دیکھنا یہ ہے کہ لیپ ٹاپ کی دنیا میں بھی کیا گوگل مائیکروسافٹ اور ایپل کو مات دیتے ہوئے پکسل بک کو دنیا کا نمبرون لیپ ٹاپ بنا سکتا ہے یا نہیں۔
PIXELBOOK SPECS ($999 MODEL)
Processor: seventh-gen Intel Core i5
RAM: 8GB
Storage: 128GB
Battery: 41Wh (Google claims 10 hours mixed use)
Ports: 2 USB-C with fast-charging, headphone jack
Dimensions: 0.41 x 11.43 x 8.69 inches
Weight: 2.45lbs
Display: 12.3-inch, 2400 x 1600 LCD Touchscreen, 400 nits, 72 percent NTSC color
Camera: 720p
Keyboard: backlit
Four microphones, two speakers
Bluetooth 4.2
45W charger
PRICE POINTS
$999 (8GB RAM, 128GB SSD, seventh-gen Intel CoreTM i5 processor)
$1,199 (8GB RAM, 256GB SSD, seventh-gen Intel CoreTM i5 processor)
$1,649 (16GB RAM, 512GB NVMe, seventh-gen Intel CoreTM i7 processor)
Pixelbook Pen is $99
PIXELBOOK PEN
5.79 x 0.42 inches
0.05lbs with AAAA battery
Battery life should be about one year
Button for activating Google Assistant
Wacom AES 2.a with tilt support and pressure sensitivity