گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے Safer Internet Day کے موقع پر اپنے صارفین کو ایک چھوٹا سا کام کرنے پر 2 جی بی مزید مفت اسٹوریج اسپیس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ گوگل پہلے ہی اپنے جی میل اور گوگل ڈرائیور کے صارفین کو 15 گیگا بائٹس کی اسٹوریج مفت فراہم کررہا ہے۔ اب یہ صارف مزید 2 جی بی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
مفت اسٹوریج حاصل کرنا بے حد آسان ہے۔ گوگل کے صارفین کو صرف اپنے اکاؤنٹ کی سکیوریٹی جانچنی ہے اور اس میں موجود کسی خامی کو دور کرنا ہے۔ اس عمل سے گزرنے کے بعد صارف کے اکاؤنٹ میں مزید 2 جی بی مفت اسٹوریج شامل کردی جاتی ہے۔ تاہم یہ اسٹوریج فوراً ہی نہیں مل جاتی۔ بلکہ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
اگر آپ بھی جی میل یا گوگل ڈرائیور استعمال کررہے ہیں تو اس ربط پر کلک کرکے گوگل کا سکیوریٹی چیک اپ مکمل کریں اور مفت 2 جی بی اسٹوریج حاصل کریں۔