کیا آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں؟ تو آپ کی ڈیوائس میں فائل مینیجر بھی ضرور ہوگا۔ اس پر آدھے کام ہوتے ہوں گے اور آدھے نہیں۔ اس لیے آپ کے لیے یہ بات کسی خوشخبری سے کم نہيں ہوگی کہ گوگل اپنا فائل مینیجر بنا رہا ہے اور اس میں ہیں کئی جاندار خصوصیات۔
فائلز گو (Files Go) وہ سب کچھ کرتا ہے جس کی آپ توقع رکھتے ہیں یہاں تک کہ بلوٹوتھ کے ذریعے ایک فون سے دوسرے میں آف لائن فائلیں بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ پھر یہ آپ کو ان بڑے سائز کی فائلوں، استعمال نہ کی جانے والی ایپس اور دیگر مواد کے بارے میں بھی اطلاع دیتا رہتا ہے تاکہ آپ اپنی ڈیوائس پر موجود space بچا سکیں۔
یہ ایپ اس وقت بیٹا مرحلے میں ہے اور گوگل پلے پر دنیا بھر میں دستیاب نہیں لیکن آپ اسے APKMirror سے حاصل کر سکتے ہیں اور آزما بھی سکتے ہیں ۔
یہ صارفین کی عام ضروریات پر پورا اترنے والی ایک عمدہ ایپ ہے اور امید ہے کہ مختلف فونز پر موجود ‘منحوس’ قسم کے فائل مینیجرز سے جان چھڑا دے گی۔ اس ایپ کا وزن 10 ایم بی سے بھی کم ہے اور یہ گوگل کے اینڈرائیڈ گو پروگرام کا حصہ بن سکتی ہے جو چھوٹے موٹے ہینڈ سیٹس کے لیے موبائل او ایس کا ورژن ہے ۔
البتہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یہ اینڈرائیڈ کا حصہ بنے گا یا نہیں یا پھر اسے پلے اسٹور پر سب کے لیے پیش کیا جاتا ہے یا نہیں ؟
ہم بھی انتظار کررہے ہیں، آپ بھی انتظار کیجیے۔