گوگل نے حال ہی میں اینڈروئیڈ میں موجود اپنے کی بورڈ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ایک نیا سرچ کا فیچر بھی فراہم کیا ہے۔ جس کی مدد سے آپ کہیں بھی کچھ لکھنے کے لیے جب کی بورڈ کھولیں تو اوپر ہی گوگل کا آئی کن موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے آپ خبریں، موسم کا احوال و دیگر چیزیں تلاش کر کے پیغام میں بھیج سکتے ہیں۔ چاہے آپ ایس ایم ایس کر رہے ہوں یا وٹس ایپ پر کسی سے چیٹ کی بورڈ پر ’’جی آئی کن‘‘ موجود ہوتا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ سے اب گوگل کی بورڈ بھی ’’جی بورڈ‘‘ کہلانے لگا ہے۔
نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 125 میں شائع ہوئی
اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔ صرف اسی تحریر کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل وڈیو ملاحظہ کیجیے۔