گوگل ڈرائیو بند نہیں ہو رہی، گوگل نے متبادل سروسز پیش کر دیں

اگر آپ اُن آٹھ سو ملین افراد میں شامل ہیں جو گوگل ڈرائیو کو  اپنا آن لائن مواد مخفوظ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور آپ نے گوگل ڈرائیو کے بند ہونے کی خبر سُنی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

اِس ہفتے کے شروع میں گوگل نے کمپنی کی اہم آن لائن سٹوریج سروس گوگل ڈرائیو کے بارے میں  ایک اہم اعلان کیا تھا ۔انہوں نے  کہا تھا کہ ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم کے لئے گوگل ڈرائیو ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. خیال رہے کہ میک اور ونڈوز کے لئے صرف ڈیسک ٹاپ ایپس بند ہو جائیں گے۔

ہر جگہ بلاگز کا طریقہ ہے کہ وہ  ٹیکنالوجی کے اپ گریڈ ہونے کی سادہ سی خبر کو بھی بہت سنجیدہ اور پریشان  بنا دیتے ہیں۔ جیسے اِس  خبر کے ذریعے بہت سے لوگ اپنا ڈیٹا کھونے سے ڈر گئے ہیں۔ ایک کے بعد  دوسری حساس عنوان کی خبر لوگوں کہ  پریشان کر دیتی ہے کہ کیا پتا بات سچ ہو۔ اِس لئے بہتر ہے کہ آپ مضمون کو کھول کر اوپر سے نیچے تک پورا پڑھیں۔

گوگل ایپس کو سپورٹ کرنا بند کر دے گا لیکن جب آپ حقیقت پر غور کرتے ہیں تو  یہ ایک بڑا سودا نہیں ہے۔  ڈیسک ٹاپ کلائنٹ جو چاہتے ہیں، سرچ انجن  نے اُن لوگوں کے لئے پہلے سے ہی متبادل جاری کر دیا ہے۔

متبادل کیا ہے؟

گوگل نے دو نئے ایپس جاری کیے ہیں جو آپ  اپنے استعمال کے مطابق گوگل ڈرائیو کی جگہ پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

بیک اپ اینڈ سنک

ڈرائیو فائل اسٹریم

 بیک  اپ اور سنک

آفیشیل طور پر ڈرائیو کا نیا ورژن بیک اپ اور سنک، آپ کی فائلز کو ویب ڈرائیو پر منتقل کر دئے گا۔ اس طرح آپ کسی بھی ڈیوائس سے اپنی فائلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ عام صارفین کےلئے بہترین ہے۔

ڈرائیو فائل اسٹریم

ڈرائیو فائل اسٹریم زیادہ  ترانٹرپرائز پر مبنی گاہکوں اوراداروں کے لئے ہے۔ یہ آپ کو  مائی  ڈرائیو اور ٹیم ڈرائیو کی فائلیں براہ راست  کلاوڈ  سے چلانے دیں گے۔

ڈرائیو فائل اسٹریم تمام صارفین استعمال کرسکتے ہیں  لیکن ڈائون لوڈ لنک صرف  تب نظر آئے گا جب آپ اُن کو بیک  اپ اور سنک دکھائیں گے۔ سرکاری طور پر چھبیس ستمبر سے یہ سروس زیادہ تر اداروں کے لئے دستیاب ہو گی۔

اس لیے اگر اب کوئی آپ سے کہے کہ آپ کا گوگل ڈرائیو کا ڈیٹا غائب ہوجائے گا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب آپ حقیقت جانتے ہیں۔

بیک اپ اینڈ سنکڈرائیو فائل سِسٹمگوگل ڈاکسگوگل ڈرائیو