کیا یہ بات شاندار نہیں ہو گی کہ آپ کہیں بھی رہتے ہوئے کسی بھی ڈیوائس (ڈیسک ٹاپ، فون، ٹیبلٹ) سے اپنے کسی بھی پرنٹر سے پرنٹ نکال سکیں؟
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ گوگل کلاؤڈ پرنٹ سے یہ بالکل ممکن اور پرنٹنگ کے لیے بہترین طریقہ ہے۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے بارے میں تفصیلی آرٹیکل آپ کمپیوٹنگ میں پڑھ چکے ہوں گے۔ نیٹ ورک/انٹرنیٹ کے ذریعے کسی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر تک مختلف افراد کو رسائی کی سہولت فراہم کرنا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کہلاتا ہے۔
گوگل نے کلاؤڈ پرنٹ کی سہولت دے کر کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے میدان میں ایک اہم پیش قدمی کی۔ گوگل کلاؤڈ پرنٹ کے ذریعے آپ اپنے گھر یا دفتر کے پرنٹر کو ویب سے منسلک کر سکتے ہیں اور پھر آپ دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوئے اپنی دستاویزات کو پرنٹ کرنے کے لیے اُن پرنٹرز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ گویا آپ کہیں بھی موجود ہوں اور کسی فائل کو پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے کلاؤڈ پرنٹر کو استعمال کریں گے اور یوں آپ کے گھر یا دفتر کے پرنٹر سے اُس فائل کا پرنٹ نکل آئے گا۔
کلاؤڈ پرنٹ کا کیا فائدہ؟
کمپیوٹر پر کام کرنا پہلے سے سہل ترین ہوتا جا رہا ہے۔ کلاؤڈ پرنٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایک دفعہ اگر آپ جان جائیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور اسے کنفیگر کر لیں تو آپ کئی قسم کی دشواریوں سے آزاد ہو کر براہ راست اپنے موبائل اور ٹیبلٹ سے بھی پرنٹس نکال سکیں گے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ اس کے لیے یہ قطعی ضروری نہیں کہ آپ کے پاس کلاؤڈ پرنٹنگ کی سپورٹ کا حامل پرنٹر موجود ہو۔
دوسرے الفاظ میں آپ اسے یوں سمجھ سکتے ہیں اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ فون پر کوئی ڈاکیومنٹ دیکھ رہے ہیں اور اسے پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا ہو گا؟ سب سے پہلے آپ اسے فون سے کمپیوٹر میں ٹرانسفر کریں گے۔ دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ اسے اپنے ڈراپ باکس اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کریں گے، پھر کمپیوٹر پر ڈراپ باکس سے ڈاؤن لوڈ کر کے اس فائل کو پرنٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔
جبکہ ’’گوگل کلاؤڈ پرنٹ‘‘ آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، اپنے پرنٹر پر پرنٹ بھیج سکتے ہیں۔
سسٹم کے ساتھ منسلک پرنٹر سے پرنٹ نکالنا ایک کلک کی مار ہوتا ہے، ’’گوگل کلاؤڈ پرنٹ‘‘ یہی آسانی آپ کے لیے لایا ہے لیکن نئے طریقے سے۔….
گوگل کلاؤڈ پرنٹ استعمال کرنے کے لیے مجھے کیا کیا چاہیے ہو گا؟
پرنٹر کیسے کنفیگر کریں؟
(مکمل تحریر پڑھیے کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 میں)
Good Job ..
love it 🙂 nice idea for Pakistani people who don’t understand english can now easily upgrade their knowledge in urdu.
Hurrraaaaaaaaaaaa
I like it v much. It will be help full for my younger brother
love it 🙂 nice idea for Pakistani people who don’t understand english can now easily upgrade their knowledge in urdu.
Hurrraaaaaaaaaaaa
I like it v much. It will be help full for my younger brother