پرانا یاہو مسینجر 5 اگست 2016 کو بند کیا جا رہا ہے۔
1998 میں متعارف کرایا جانے والا یاہو میسنجر اپنے وقت کا مقبول ترین میسنجر ہے۔ ابتدا میں اسے یاہو پیجر کے نام سے پیش کیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ کے ابتدائی صارفین میں سے شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جس نے یاہو میسنجر استعمال نہ کیا ہو۔
میسجنگ کے دیگر ذرائع خصوصاً اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے پرانے یاہو میسنجر کا زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہو چکا تھا یہی وجہ ہے کہ اب یاہو انتظامیہ نے اس کو منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یاہو مسینجر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت پہلے ہی ختم کی جا چکی تھی اور اب 5 اگست 2016 کو یاہو مسینجر کو خیرباد کہہ دیا جائے گا۔ یاہو مسینجر نے اٹھارہ سال صارفین کو سروسز فراہم کی ہیں۔ خصوصاً انٹرنیٹ کے ابتدائی دور میں جب چیٹنگ کی دنیا میں مقابلہ انتہائی کم تھا یاہو کے صارفین کی تعداد انتہائی زیادہ تھی۔
یاہو انتظامیہ کے مطابق پرانے یاہو میسنجر کی جگہ اب صرف نیا یاہو میسنجر کام کرے گا۔