جی میل صارفین اب پچاس میگا بائٹس تک کی اٹیچمنٹس وصول کرسکیں گے

جی میل کے صارفین جانتے ہیں کہ جی میل پر زیادہ سے زیادہ 25 میگا بائٹس تک کی فائل ہی بطور اٹیچمنٹ موصول کی جاسکتی ہے۔ لیکن اب یہ حد بڑھائی جارہی ہے۔ دوسری ای میل سروسز استعمال کرنے والے صارفین اب جی میل صارفین کو 25 کے بجائے 50 میگا بائٹس جتنی بڑی فائلیں بھیج سکیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ جی میل سے اب بھی 25 میگا بائٹس سے بڑی فائل بطور اٹیچمنٹ نہیں بھیجی جاسکتی۔

جی میل کا یہ قدم ان صارفین  کے لئے فائدہ مند ہے جو پہلے بڑے سائز کی فائلیں جی میل والے کسی پتے پر نہیں بھیج پاتے تھے۔ واضح رہے کہ جی میل نے اپنی کلاؤڈ اسٹوریج سروس گوگل ڈرائیو کو جی میل کے ساتھ شامل ہوا ہے۔ اگر آپ 25 میگا بائٹس سے بڑی فائل جی میل سے بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ فائل گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ ہوجاتی ہے اور ای میل موصول کرنے والے کو اس فائل کا ربط ملتا ہے جس پر کلک کرکے وہ اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

گوگل نے بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے، ‘ای میل میں اٹیچمنٹس بھیجنا اور وصول کرنا اہم کام ہے۔گوگل ڈرائیو کسی بھی سائز کی ڈیٹا کو شیئر کرنے کی سہولت دیتی ہے مگر کئی بار ای میل پر براہ راست اٹیچمنٹس کے ذریعے بھی فائلیں بھیجنی پڑتی ہیں’۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام جی میل صارفین اس خصوصیت کو استعمال کر پائیں گے۔

ای میلجی میلگوگل