فرض کریں کبھی آپ کو ضرورت پڑتی ہے کہ سسٹم پر انسٹال تمام سافٹ ویئرز کی لسٹ بنائی جائے تو اس کام کے لیے آپ کو کسی اضافی سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں۔ بلکہ یہ کام ایک آسان کمانڈ سے کیا جا سکتا ہے۔ ونڈوز پاور شیل کھول کر اس میں درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں:
Get-WmiObject -Class Win32_Product | Select-Object -Property Name
یہ کمانڈ آپ کے سسٹم پر انسٹال تمام سافٹ ویئرز کی لسٹ آپ کو دکھائے گی۔ اگر آپ اس لسٹ کو نوٹ پیڈ کی فائل میں ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل کمانڈ استعمال کریں
Get-WmiObject -Class Win32_Product | Select-Object -Property Name > C:\PCapps.txt
اس سے سی ڈرائیو میں پی سی ایپس کے نام سے ایک ٹیکسٹ فائل بن جائے گی جس میںیہ ساری تفصیلات موجود ہوں گی۔
یہ ٹپ اس صورت میں صحیح کارآمد ثابت ہوتی ہے جب آپ نے دو سسٹمز پر انسٹال سافٹ ویئرز کا موازنہ کرنا ہو۔ ٹیکسٹ فائل سے باآسانی پتا چل سکے گا کہ کس سسٹم میں کون سا سافٹ ویئر موجود نہیں۔ اس کے علاوہ ونڈوز کی نئی انسٹالیشن سے پہلے اپنے انسٹال سافٹ ویئرز کی لسٹ حاصل کرنا لینا بھی بعد میں بہت کام آتا ہے۔
nice
windows power shell kia cheez he or win me kahan se lounch hota he
I got this error:
‘Get-WmiObject’ is not recognized as an internal or external command, operable program or batch file.
آپ دوبارہ کوشش کریں اور ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل کریں۔