اپنی ویب سائٹ کی کارکردگی جانیں اور اسے مزید بہتر بنائیں

انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ ’’لاش چھپانے کی سب سے بہترین جگہ گوگل کا دوسرا صفحہ ہے۔‘‘

اگر آپ بھی صاحب ویب سائٹ ہیں یا انٹرنیٹ پر تلاش کرتے رہتے ہیں تو اس حقیقت سے واقف ہوں گے کہ گوگل پر کچھ تلاش کرتے ہوئے 99 فی صد صارفین صرف پہلے صفحے تک محدود رہتے ہیں، حالانکہ تلاش میں سیکڑوں نتائج موجود ہوتے ہیں پہلے صفحے پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے صارفین ان پر نظرِ کرم نہیں فرماتے۔

ویب ماسٹرز کو پتا ہونا چاہیے کہ ویب سائٹ پر اچھا مواد ڈالنے کے علاوہ بھی دیگر کئی چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ دیگر کئی کئی عوام جیسے کہ ایس سی او اور ویب سائٹ کی سکیوریٹی صورت حال بھی ویب سائٹ کو صحت مند اور مقبول رکھتی ہے۔ آج کل زیادہ تر کسی سی ایم ایس کے ذریعے ویب سائٹ بنانے کا رُجحان زیادہ ہے جیسے کہ ورڈپریس اور جملہ وغیرہ، اور ان میں یہ اضافی کام کرنے کے لیے پلگ اِنز بھی مفت دستیاب ہوتے ہیں اس لیے اس طرف باآسانی توجہ دی جا سکتی ہے۔

اگر آپ اس حوالے سے کام کر رہے ہیں تو یہ بہت اہم ہے کہ نتائج سے بھی واقفیت حاصل ہو۔ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ کیا واقعی درست کام ہو رہا ہے یا کہیں کوئی کمی رہ گئی ہے جسے پورا کیا جائے۔ اس کام کے لیے ’’ہب اسپاٹ‘‘ (HubSpot)کمپنی نے ایک ویب سروس ’’ویب سائٹ گریڈر‘‘ نے پیش کر رکھی ہے۔ جو کہ کسی بھی ویب سائٹ کو پرکھ کر چند لمحوں میں انتہائی کارآمد معلومات پیش کر دیتی ہے۔

ویب سائٹ گریڈر کی سب سے خاص بات اس کا استعمال میں آسان سادہ انٹرفیس ہے۔ کسی بھی ویب سائٹ کو آزمانے کے لیے آپ کو بس اس کی ویب سائٹ پر جا کر یوآرایل اور ای میل ایڈریس ٹائپ کر کے انٹر پریس کرنا ہے:

website.grader.com

مجموعی اسکور (Overall Score)

آپ کی ویب سائٹ کی کارکردگی آزمانے کے بعد سب سے پہلے آپ کو اس کا مجموعی اسکور دکھایا جائے گا، یعنی ویب سائٹ کی کارکردگی، موبائل پر اس کے کام کرنے کا انداز، ایس سی او اور سکیوریٹی کے حوالے سے دیکھنے کے بعد ایک مجموعی اسکور آپ کی ویب سائٹ کو دیا جائے گا۔ اس کے بعد آپ آگے بڑھ سکتے ہیں جس میں ان تمام پہلوؤں کا تفصیلی بتایا جائے گا اور ان نقاط کی وضاحت کی جائے گی جس میں بہتری درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ویب ہوسٹنگ گائیڈ

کارکردگی(Performance)

پرفارمنس کے حصے میں آئیں تو یہاں ویب سائٹ کے بڑے اہم حصوں جیسے کہ پیج سائز، پیج ریکویسٹ، پیج اسپیڈ، براؤزر کیشنگ، پیج ری ڈائریکٹ، کمپریشن اور رینڈر بلاکنگ کو آزمانے کے بعد صورت حال واضح کی گئی ہو گی۔ اگر آپ کو یہاں بتائی گئی رپورٹ سمجھ میں نہ آئے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں اور اگر آپ اسے سمجھنے میں دلچسپ رکھتے ہیں تو اسی ویب سائٹ کے بلاگ میں جائیں جہاں اس حوالے سے تفصیلی مضامین موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

گوگل پیج رینک کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

موبائل(Mobile)

آج کل ویب سائٹس پر تقریباً پچاس فیصد ٹریفک موبائل فونز سے آرہا ہوتا ہے، اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ کی ویب سائٹ موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز پر درست دکھائی دے۔ موبائل کے حصے میں اس حوالے سے تفصیلات موجود ہوں گی کہ آیا آپ کی ویب سائٹ فون پر درست نظر آرہی ہے اور کیا ڈیوائس کی اسکرین کے سائز کے مطابق یہ خود کار طریقے سے بدل رہی ہے یا نہیں۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ Responsive تھیم استعمال کریں

یہ بھی پڑھیے:

ویب سائٹ اپنے کمپیوٹر پر ہوسٹ کریں

ایس سی او(SEO)

ایس سی او یعنی سرچ انجن آپٹمائزیشن کے حصے میں آپ کی ویب سائٹ کا اسکور موجود ہو گا۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ سرچ انجن میں کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ اگر آپ کا اسکور 20 سے کم ہے تو سمجھیں آپ اس حوالے سے زیادہ توجہ نہیں دے رہے۔ 25 اسکور اس بات کی تصدیق ہو گا کہ آپ کام اچھے طریقے سے کر رہے ہیں جبکہ اس سے زیادہ اسکور ہونے کا مطلب ہے آپ کی ویب سائٹ سرچ انجن میں اچھی پوزیشن کی حامل ہے۔

سکیوریٹی (Security)

آخر میںسکیوریٹی کا حصہ موجود ہے۔ یہاں آپ نہ صرف اپنی ویب سائٹ کا سکیوریٹی اسکور دیکھ سکتے ہیں بلکہ اسے بلند کرنے کے لیے تجاویز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا سب سے پہلا مشورہ یہی ہوتا ہے کہ آپ SSL سرٹیفکیٹ استعمال کریں۔ اگر یہ سرٹیفکیٹ آپ کے پاس موجود نہیں تو ان کا کہنا کہ آپ کی ویب سائٹ کا سامنے کا دروازہ چوروں کے لیے بالکل کھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ورڈپریس سکیوریٹی، ایک مکمل گائیڈ

ایس ایس ایلایس سی اورسپانسیوسرچ انجنورڈپریسویب سائٹویب سکیوریٹیویب ماسٹر