’’ٹائم آؤٹ‘‘ سافٹ ویئر کی مدد سے آپ کمپیوٹر کو استعمال کرنے کے اوقات مقرر کر سکتے ہیں۔ وہ اس طرح کہ اگر آپ بچوں کو کمپیوٹر استعمال کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں لیکن ایک محدود وقت کے لیے تو یہ سافٹ ویئر آپ کے کام آسکتا ہے۔ اس میں آپ روزانہ کے لیے جتنے وقت کی اجازت دینا چاہیں وہ مقرر کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام کمپیوٹر استعمال کرنے والے کو بتاتا رہے گا کہ اس کے پاس مزید اتنا وقت باقی ہے۔ ٹائم آؤٹ پر پاس ورڈ لگا کر آپ اسے مکمل اپنے اختیار میں رکھ سکتے ہیں۔
اس انتہائی مفید فیچر کے علاوہ اس میں انٹرنیٹ کے استعمال کو مونیٹر کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہے۔ یعنی آپ مکمل ریکارڈ رکھ سکتے ہیں کہ کون کون سی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔ اس میں ویب سائٹس اور پروگرامز کو بلاک کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
جب چاہیں استعمال کا کوٹہ بدلا بھی جا سکتا ہے اور عارضی طور پر پروگرام کو روکنے کی یعنی pause کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
اس پروگرام کو بنانے والی کمپنی نے اسے مفت فراہم کر رکھا ہے لیکن اس پر مزید ڈیویلپمنٹ کو بند کر دیا ہے۔ اس کا آخری اسٹیبل ورژن مفت ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی، 2003، وستا، سیون اور ایٹ کے لیے یہ دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈاٹ نیٹ وریم ورک 4 انسٹال ہو۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ فروری 2014 میں شائع ہوئی)
kia koi aisa software bhe hay jo aik makhsos waqt k baad copmuter ko automatically off kr dya??