یہ سافٹ ویئر استعمال میں بھی انتہائی آسان ہے۔ اسے چلانے کے بعد وہ فولڈر منتخب کریں جسے آپ آئی ایس او بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد جہاں اسے محفوظ کرنا چاہتے ہیں وہ لوکیشن منتخب کریں۔ فائل کو کیا نام دینا چاہتے ہیں وہ ٹائپ کریں اور بس۔ یہ سافٹ ویئر اس فولڈر اور اس میں موجود دیگر سب فولڈرز اور فائلز کو ملا کر آپ کے لیے آئی ایس او فائل تیار کر دے گا۔