مائیکروسافٹ ونڈوز کے صارفین بلیو اسکرین آف ڈیتھ سے ضرور واقف ہونگے۔ یہ اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب مائیکروسافٹ ونڈوز کریش ہوجاتی ہے یعنی اس حالت میں آجاتی ہے کہ اس کے لئے کام کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اسی طرح ایپل آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم کریش ہوجاتا ہے یا ہینگ ہوجاتا ہے تو موت کی سفید اسکرین یعنی وائٹ اسکرین آف ڈیتھ دکھائی دیتی ہے۔ اس میں آئی فون کی اسکرین بالکل سفید پڑ جاتی ہے یا سفید اسکرین پر ایپل کا لاگو نظر آنے لگتا ہے اور آئی فون استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ یہ صورت حال صرف ایپل آئی فون کے ساتھ ہی نہیں بلکہ آئی او ایس پر چلنے والی دیگر ڈیوائسز کے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے۔
ایسی صورت حال میں آپ کو کسی تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی ضرورت ہوگی جو کہ آئی او ایس کو ٹھیک کر نے میں آپ کی مدد کرے۔ ایسا ہی ایک سافٹ ویئر ونڈر شیئر کا dr.fone ہے۔ یہ سافٹ ویئر آئی فون، آئی پیڈ، آئی پوڈ اور آئی او ایس پر چلنے والی دیگر ڈیوائسز کے کئی مسائل حل کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ وائٹ اسکرین آف ڈیتھ ، سیاہ اسکرین، فون کا بار بار ری اسٹارٹ ہونا، ایپل کے لوگو پر اٹک جانا جیسے پیچیدہ مسئلے پر قابو پانے کے لئے یہ سافٹ ویئر زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ اگرچہ کہ یہ مفت نہیں ہے، لیکن ایپل کے مہنگے آلات کو ٹھیک کرنے کے لئے اگر کچھ رقم خرچ کرنی پڑ جائے تو حرج ہی کیا ہے۔سافٹ ویئر خریدنے سے پہلے آپ اس کا آزمائشی ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ آیا یہ آپ کا آئی فون / آئی پیڈ ٹھیک کرسکے گا یا نہیں۔ dr.fone آئی فون سیون ، سیون پلس سمیت پرانے آئی فون کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر فون کی ٹول کٹ کےذریعےفون کی اسکرین ریکارڈ کی جاسکتی ہے، وٹس ایپ ، لائن، وائبر اور کِک کا ڈیٹا منتقل،بیک اپ یا بحال کیا جاسکتا ہے، فون کا ڈیٹا بیک اپ یا بحال کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی اپنی نجی ڈیٹا کو اس طرح سے ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے کہ اسے کوئی ریکور نہیں کرسکتا۔ ڈاکٹر فون ٹول کٹ کے کئی دوسرے ماڈیول بھی دستیاب ہیں جن کے ذریعے اینڈروئیڈ فون کی بحالی کا کام بھی انجام دیا جاتا ہے۔
یہ شاندار سافٹ ویئر صرف مائیکروسافٹ ونڈوز ہی نہیں بلکہ میک کمپیوٹر کے لئے بھی دستیاب ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہ ربط ملاحظہ کیجئے: