پریس ریلیز: مائیکروسافٹ ڈیوائسز نے دبئی میں ہونے والی ایک مقامی کانفرنس میںمشرق وسطیٰ، مشرقی ایشیاء اور شمالی امریکہ میں مائیکروسافٹ ونڈوزفون 8.1 پر چلنے والی پہلی لومیا ڈیوائسز کی دستیابی کا اعلان کردیا۔ اِس موقع پرمائیکروسافٹ ڈیوائسز انڈیا، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ جناب آرٹو نومیلا( Arto Nummela) نے اس موقع پر کہا، ’’ لومیا اسمارٹ فونز دنیا بھر کے ساتھ ساتھ اس خطے میں بھی مقبول ہورہے ہیں۔ لومیا کی اس مقبولیت کا دارومدار باکفایت اسمارٹ فونز کی رینج میں لومیا 520کی کامیابی اور اس کے ساتھ ساتھ نئی جدت والی قیمتی ڈیوائسز پر ہے۔ لومیا کی امتیازی خصوصیات اور مائیکروسافٹ کی خدمات کامجموعہ، صارفین اور کاروباری حلقے دونوں کے لیے زبردست امتزاج فراہم کرتا ہے ۔‘‘
مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8.1 کے ذریعے صارفین ہوم اسکرین یا اسٹارٹ اسکرین کو اپنی ذاتی ترجیحات کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں، فوری اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے Live Tiles، Office Mobile، Outlook Mobile، Windows Phone Hubs کے ساتھ ساتھ ایک مکمل شاندار تفریحی تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ درحقیقت ونڈوز فون 8کی تمام پسندیدہ خصوصیات کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی جدتیں، نئے فیچرز اور مزید بہتر تبدیلیوںسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ونڈوز فون 8.1میں ایسے کئی نئے فیچرز جیسے Action Center ، Word Flowاور Senses شامل کیے گئے ہیں، جو کسی بھی دوسرے پلیٹ فارم کے مقابلے میں انفرادیت کا زیادہ خصوصی احساس دلاتے ہیں۔
اس حوالے سے مائیکروسافٹ اسمارٹ ڈیوائسز کے ایفی ماجد نے کہا، ’’لومیا 930لومیا رینج میں ہماری جدید ترین فلاگ شپ ڈیوائس ہے۔ اس کافلیگ شپ ڈیزائن نہایت خوب صورتی اور مہارت سے تیار کیاگیا ہے۔ اس کی انفرادیت پروسیسنگ کی قوت سے لے کر معیاری اسکرین اور اس کے خدوخال سے لے کر امیجنگ کی بہترین صلاحیت پر مشتمل ہے، جو اعلیٰ اور معیاری لومیا اسمارٹ فونز کی پہچان ہے۔‘‘
خوب صورت اور دیدہ زیب ڈیزائن اور نئے دلکش رنگوں والے لومیا 930 میں ایپلیکیشنز اور دیگر سہولیات کا ایک جامع امتزاج موجود ہے، جب کہ اس کے بیش تر مواد جیسے کہ تصویروں، وڈیوز اور دستاویزات کو ونڈوز فون، پرسنل کمپیوٹر، ٹیبلٹ اور ایکس باکس پر بیک وقت sync کیاجاسکتا ہے۔
اس کی پانچ انچ فل ایچ ڈی او ایل ای ڈی ڈسپلے کی بدولت آپ کسی بھی صورتِ حال میں اپنے پسندیدہ شوز، فلمیںاور وڈیو کلپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں 2420 mAh کی بیٹری کے ساتھ ساتھ built-in وائرلیس چارجنگ کی خصوصیت بھی موجود ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس کے آپٹیکل امیج اسٹیبلائزر اور اعلیٰ معیار کےZEISS optics والے جدید 20 میگا پکسل PureView والے کیمرے کی مدد سے زبردست تصویریں اور تیزترین ویڈیوز باآسانی بنائی جاسکتی ہیں۔ Living imagesکی خصوصیت کی بدولت اب پہلے سے بہتر نوکیا کیمرے کے ذریعے ساکن تصویروں میں حرکت اور جذبات ڈالے جاسکتے ہیں، جب کہ امیجنگ ایپلیکیشنز جیسے Nokia Storyteller، Nokia Creative Studioاور Nokia Refocusکی مدد سے کسی بھی تصویر کی تخلیقی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اعلیٰ کارکردگی والے چار مائیکروفون اور Nokia Rich Recording کی بدولت لومیا 930 سے زبردست ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی directional audio اور اطراف کی اعلیٰ ، معیاری، صاف اور واضح آوازوں کو ریکارڈ کرکے دوبارہ چلانے کی خصوصیت اسے مزید منفرد بناتی ہے۔ اس کا2.2 GHz Qualcomm Snapdragon 800 quad-core پروسیسر Xbox gaming جیسی سرگرمیوں، تصویریں کھینچنے اور وڈیو پروسیسنگ کے عمل کو مزید تیز اور بہتر بناتا ہے۔ نوکیالومیا 930 کی مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں دستیابی 2014ء کی تیسری سہ ماہی (جولائی 2014ء تک ) میں متوقع ہے اور یہ کالے ، سفید، ہرے، پیلے اور اورنج جیسے مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔اس کی ممکنہ قیمت ساٹھ ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔