جھوٹی خبروں کا صفایا، فیس بک کا ایک اور اقدام

عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک ایک ایسے بٹن کی آزمائش کر رہی ہے جس سے جھوٹی خبروں کی روک تھام میں بھرپور مدد ملنے کی توقع ہے۔

فیس بک کے مطابق نئے بٹن کے ذریعے صارفین نیوز سٹوریز کے بارے میں مزید جان سکیں گے، ایک آفیشل بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے کہا ہے نیا "i” بٹن دبا کر کہیں اور جائے بغیر فیس بک کے صارفین خبر کے سیاق وسباق اور سچے یا جھوٹے ہونے کے بارے میں یقینی معلومات حاصل کر سکیں گے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ خبر کے بارے میں معلومات خود فیس بک سے حاصل کی جائیں گی اس کے علاوہ پبلشر سے بھی خبر کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی جائے گی اور تصدیق نہ ہونے کی صورت میں فیس بک صارفین کو آگاہ کر دے گا۔

جھوٹی خبروں کی روک تھام کے سلسلے میں یہ فیس بک کی طرف سے تازہ ترین اقدام ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی انتخابات کے بعد جھوٹی خبروں کی اشاعت کے حوالے سے فیس بک مسلسل تنقید کی زد میں ہے۔

جھوٹی خبریںفیس بکفیک نیوز