فیس بک ٹپس

فس بک ٹپس…. جن سے آپ فیس بک کو اور زیادہ دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

خالی کمنٹ کریں

یہ ٹپ بہت ہی سادہ، آسان اور دلچسپ ہے۔ کہیں بھی اگر آپ کچھ لکھے بنا خالی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اسپیشل کیریکٹرز استعمال کرنے ہوں گے جو کہ ایک خالی تبصرے میں تبدیل ہو جائیں گے۔
ایسا تبصرہ کرنے کے لیے Alt کا بٹن دبا کر رکھتے ہوئے 0173 ٹائپ کریں اور اس کے بعد اینٹر پریس کر دیں یا کسی کی وال پر لکھ رہے ہیں تو شیئر کے بٹن پر کلک کر دیں۔
آپ دیکھیں گے کہ آپ کے تبصرے میں کچھ بھی نہیں لکھا ہو گا لیکن پھر بھی پوسٹ ہو جائے گا۔

فیس بک کا بیک گراؤنڈ تبدیل کریں

کیا آپ فیس بک کا ایک ہی بیک گراؤنڈ دیکھ دیکھ کر بور ہو چکے ہیں؟ اگر ایسا ہی ہے تو ’’فیس بک بیک گراؤنڈر چینجر‘‘ سے آپ فیس بک پر اپنی پسند کا بیک گراؤنڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
Facebook Background Theme Changer دراصل کروم براؤزر کے لیے دستیاب ایک مفت ایکسٹینشن ہے۔ کروم ویب اسٹور سے یہ ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد جب آپ فیس بک لاگ ان کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک تصویر لگ چکی ہے۔ اس کے علاوہ  Change Background کا ایک بٹن بھی نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ اپنی پسند کی تصویر فیس بک بیک گراؤنڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
بیک گراؤنڈ میں لگائی گئی تصویر کے لیے کافی آپشنز بھی موجود ہوں گے یعنی تصویر کا سائز بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ تصویر کو مدھم بھی کیا جا سکتا ہے تا کہ فیس بک استعمال کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
انسٹال کریں

فیس بک کی لاگ ان اسکرین تبدیل کریں

اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر لگا وال پیپر ہم اکثر تبدیل کرتے رہتے ہیں، کیوں نا فیس بک کی لاگ اِن اسکرین بھی اپنی پسند سے جب چاہیں تبدیل کر لی جائے؟
اس کے لیے آپ کو کروم براؤزر میں ایک ایکسٹینشن شامل کرنا ہو گا جس کا نام ہے FB Refresh۔
’’ایف بی ریفریش‘‘ کروم ویب اسٹور سے اپنے کروم براؤزر میں شامل کر لیں اور فیس بک کی لاگ اِن اسکرین کو اپنی پسند کی تصویر سے بدل لیں۔
انسٹال کریں

چیٹ پر خفیہ رہیں

فیس بک چیٹ میں آپ سیٹنگ کر سکتے ہیں کہ آپ صرف مخصوص لوگوں کو آن لائن نظر آئیں یا پھر اسی طرح کہ صرف مخصوص لوگوں کو آف لائن نظر آئیں۔ اس کے لیے چیٹ بار میں موجود گیئر کے نشان والے سیٹنگ آئی کن پر کلک کر کے اپنی پسند کی سیٹنگز منتخب کر لیں۔

فیس بک چیٹ کی ریڈ ریسیپٹ بند کریں

آپ فیس بک پر اگر کسی سے چیٹ کرنا چاہتے ہیں اور دوسروں کے تنگ کرنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کافی مشکل ہے۔ کیونکہ فیس بک چیٹ پر جب آپ کو کوئی میسج بھیجے اور آپ اس میسج کو دیکھ لیں تو میسج بھیجنے والے کو فوراً پتا چل جاتا ہے کہ آپ نے یہ میسج کب دیکھا ہے اور یہ کہ آپ آن لائن موجود ہیں۔ دراصل یہ فیس بک کا read receipt فیچر ہے۔
اس کے علاوہ بعض اوقات ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں مسیج کرے تو اسے پتا چل جائے کہ ہم نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے۔
اس سے بچنے کے لیے آپ کو Facebook Unseenانسٹال کرنا پڑے گا۔ اس پلگ اِن کو انسٹال کر لینے کے بعد آپ کو میسج کرنے والے کو read receipt نہیں ملے گی اور اسے نہیں پتا چلے گا کہ آپ موجود ہیں اور میسج دیکھ چکے ہیں۔

گوگل کروم میں انسٹال کریں

موزیلا فائرفوکس میں انسٹال کریں

فیس بک پر آپ کے تین یوزر نیم ہیں

اگر آپ ہمیشہ اپنا ای میل ایڈریس لکھ کر فیس بک پر لاگ اِن کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ فیس بک پر آپ کے تین مختلف یوزر نیم ہیں۔ یعنی ای میل ایڈریس کے علاوہ آپ اپنے دیگر یوزر نیم سے بھی لاگ ان ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلا یوزر نیم تو آپ کا ای میل ایڈریس ہے، جس سے عموماً آپ لاگ اِن کرتے ہیں۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کسی جگہ فیس بک استعمال کرتے ہوئے نہیں چاہتے کہ اپنا ای میل ایڈریس ٹائپ کریں تو اس کے لیے آپ کو اپنے دیگر یوزر نیم استعمال کرنے ہوں گے۔
آپ کا دوسرا یوزر نیم آپ کا موبائل نمبر ہوتا ہے۔ جو موبائل نمبر آپ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں شامل کر رکھا ہے وہ آپ کا یوزر نیم بھی ہے۔ یعنی اپنا موبائل نمبر اور پاس ورڈ ٹائپ کر کے بھی آپ فیس بک پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔
تیسرا آپ کا فیس بک یوزر نیم ہے، مثلاً آپ کا فیس بک پر یوزر نیم computingpk ہے تو لاگ ان کرتے وقت آپ یہ نام بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کا فیس بک پر کیا یوزر نیم ہے، یا یوزر نیم بنانا یا تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اس یو آر ایل پر جائیے:
http://www.facebook.com/username

فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ کریں

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی کمپیوٹر کو کئی لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ اپنافیس بک لاگ اِن چھوڑ دیں تو یہ خود بخود لاگ آؤٹ نہیں ہوتا۔ کوئی دوسرا اگر سسٹم پر بیٹھ جائے تو باآسانی آپ کا اکاؤنٹ دیکھ سکتا ہے۔
اگر آپ فائر فوکس براؤزر استعمال کرتے ہیں تو اس بچنے کے لیے ایک بے حد کارآمد ایکسٹینشن ’’فیس بک آٹو لاگ آؤٹ‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔
Facebook Auto-Logoutانسٹال کرنے کے بعد آپ کو اسے تھوڑا سا کنفیگر کرنا پڑے گا۔ کیونکہ بائی ڈیفالٹ یہ ساٹھ سیکنڈ پر سیٹ ہوتا ہے۔ یعنی اگر ساٹھ سیکنڈ تک آپ نے فیس بک استعمال نہ کیا تو اسے خود بخود لاگ آؤٹ کر دے گا۔
مینو میں سے Add-ons کھول لیں۔ اس میں فیس بک آٹو لاگ آؤٹ کے سامنے موجود آپشنز کے بٹن پر کلک کریں اور اپنی مرضی کا ٹائم منتخب کر لیں۔
مقررہ وقت تک اگر آپ فیس بک پر متحرک نہ ہوئے تو یہ ایکسٹینشن آپ کا فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ کر دے گا۔

گوگل کروم میں انسٹال کریں

موزیلا فائرفوکس میں انسٹال کریں

سارے کمنٹس ایک ساتھ لائیک کیجیے

فرض کہیں آپ کو بہت سارے کمنٹس لائیک کرنے ہوں تو یقینا آپ باری باری سب کو لائیک کریں گے۔
لیکن اگر آپ کروم براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو اس کا ایک بہترین حل ’’فیس بک لائیک آل‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔ یہ ایکسٹینشن آپ کو سہولت دیتا ہے کہ کہیں بھی ایک تبصرہ لائیک کرنے کی بجائے اگر آپ چاہیں تو ایک ساتھ سارے تبصرے پسند کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے پیج پر دوسروں کے لاتعداد تبصرے لائیک کرنا چاہتے ہیں تو Facebook Like All ایکسٹینشن بہت مددگار ثابت ہو گا۔

انسٹال کریں

 

ٹپسفیس بک
تبصرے (11)
Add Comment
  • Zain Irfani

    مجھے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ہے۔۔۔ تو کیا کرو۔۔۔

  • junaid

    download link ni ati jab ap ki di hoi link open karta hn tb

  • Zain Irfani

    thanks I will Check It Soon

  • talhahanfi

    install hogaya but back ground change nahi hoa

  • Waleed.Akhtar

    Deactivate kar do ..yaar. simple

  • Waleed.Akhtar

    Deactivate kar do ..yaar. simple

  • Muhammad Bilal

    سین کا فیچر بلاک کرنے کے لیے الگ ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ میں اس کے لئےایڈ بلاک پلس نامی ایکسٹینشن استعمال کرتا ہوں جس کا اصل مقصد اشتہارات کو روکنا ہے

    اس کی مدد سے آپ اپنی مرضی کے کسی لنک کو بھی بلاک کر سکتے ہیں۔۔۔
    سین کا فیچر بند کرنے کے لیے فیس بک کے اس یو آر ایل کو بلاک لسٹ میں ایڈ کر دیں

    facebook.com/ajax/mercury/change_read_status.php

    ایک تیر سے دو شکار

  • Ahmad Zuhaib

    awesome
    my facebook wall is looking very beautiful now

  • Ahmad Zuhaib

    Can i be a member of Mahnama Computing?

  • Ahmed

    as salam alaikum friends , aj kal ake masla hei ,mei facebook py koi b video upload kirta hon ager back ground mei music laga ho to facebook waly usay copyright keh kir mujh video upload kirny mei block kidety hain . kya kci dost k pass is mislay ka hall ya tip ho tp plz bata dain .