قزاقوں کی زبان، فیس بک پر

بحری قزاقوں کی داستانیں ہمیشہ سے اپنے اندر کشش رکھتی ہیں، موجودہ دور میں بحری قزاقوں پر بنی ہالی وڈ کی فلموں خاص کر پائریٹ آف کریبین سیریز کے بعد تو لوگ قزاقوں کو ہیرو کا درجہ دینے لگے ہیں۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے بھی عوام کا یہ شوق کیش کرانا شروع کر دیا۔ وہ اس طرح کہ فیس بک کی زبانوں کے انتخاب میں  "English (Pirate)” کا اضافہ کر دیا۔بس فیس بک کی اکاﺅنٹ سیٹنگ میں جا کر زبان کو "English (Pirate)” کر دیں۔ آپ کو یوں لگے گا کہ آپ قزاقوں کے بحری جہاز میں سوار ہوگئے ہیں۔

Home کے بٹن کا ٹیکسٹ Home Port ہو جائے گا۔Securityکا ٹیکسٹ  Method of Defense، Help کی جگہ Mayday ہو گا۔ دوستوں کو "Mateys” کے نام سے لکھا ہوا پائیں گے ،ہر کسی کے نام سے پہلے کیپٹن یعنی "Cap’n” ہو گا،پکچر یا فوٹو کی جگہ پورٹریٹ لکھا ہو گا، کمنٹ کرنے کو "scrawling a mark” اور لائک کو "Arr!” یا enjoying، لاگ آؤٹ کی جگہ Abandon Ship ہو گا۔ مزید جاننے کے لیے فیس بک پر تھوڑی قزاقی کریں  مگر ایک دفعہ چیک کرنے کے بعد واپس شریف انسان بننے کے لیے Englsihکو سلیکٹ کر لیجیے گا۔ اسی طرح ایک زبان English Upside Down ہے جس مٰن آپ کو تمام الفاط نیچے گرے ہوئے یا الٹے ہوئے لگیں گے۔

بحری قزاقپائریٹفیس بککریبیئن