ابتدا میں یہ فیچر صرف بھارت میں مہیا کیا گیا تھا تاکہ سست رفتار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے وڈیوز کو ایک بار ڈاؤن لوڈ کر لینے کے بعد جب چاہیں آف لائن دیکھ سکیں۔
لیکن اب یہ فیچر اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب فیس بک کی تازہ ترین ایپلی کیشن میں سبھی کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
وڈیوز کو آف لائن دیکھنے کے اپنی پسندیدہ وڈیوز کے اوپر موجود مینو کے ذریعے انھیں save کر دیں۔
فیس بک میں save کرنے کا آپشن ذرا مختلف ہے۔ دراصل اس کا مقصد ایسی تحریریں ایک جگہ جمع کرنا ہے جو کہ آپ بعد میں پڑھنا چاہیں۔ یہ پوسٹس Saved کے حصے میں جمع ہو جاتی ہیں لیکن انھیں دیکھنے کے لیے بدستور انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
لیکن اب آف لائن وڈیوز دیکھنے کے اس فیچر کی بدولت وڈیو فیس بک کی ایپلی کیشن میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے جسے آپ جب چاہیں بعد میں بغیر انٹرنیٹ کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
تاہم یہاں دو باتیں یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی وڈیو کو save کرتے ہوئے اسے ایک دفعہ مکمل اسٹریم یعنی پلے ضرور کر لیں۔ دوسری بات یہ کہ یہ وڈیوز فیس بک ایپلی کیشن میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں اسے آپ کسی دوسرے میڈیا پلیئر میں نہیں دیکھ سکتے۔
اپنی save کردہ وڈیو دیکھنے کے لیے فیس بک ایپلی کیشن کے میں موجود مینو پر کلک کرتے ہوئے saved کے حصے میں آجائیں۔
یہاں آپ کی save کردہ تمام پوسٹس موجود ہوں گے ان میں ایک وڈیوز کا ٹیب بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ اپنی محفوظ کردہ وڈیو کو آف لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس یہ فیچر کام نہ کرے تو فیس بک ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کا انتظار کریں کیونکہ یہ فیچر فیس بک ایپلی کیشن کے ورژن 85 میں پیش کیا گیا ہے۔