فیس بک ایپلی کیشن میں واٹس ایپ بٹن؟ کیا ہیں فیس بک کے ارادے؟

ایسا لگ رہا ہے کہ فیس بک اپنی موبائل ایپلی کیشن میں ایک نئی اور اہم تبدیلی کرنے جارہا ہے۔ کچھ صارفین نے خبر دی ہے کہ انہوں نے اپنی فیس بک ایپلی کیشن میں ایک نیا واٹس ایپ بٹن دیکھا ہے۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ فیس بک ممکنہ طور پر واٹس ایپ کو فیس بک ایپلی کیشن کے ساتھ جوڑنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک ایپلی کیشن میں واٹس ایپ کا بٹن زیادہ کچھ نہیں بس ایک شارٹ کٹ بٹن کے طور پر کام کرے گا۔ یعنی اس پر ٹیپ کرنے سے واٹس ایپ کھل جایا کرے گا۔ لیکن ساتھ ہی فیس بک ایپلی کیشن بھی بند نہیں ہوگی۔ دی نیکسٹ ویب نے جو اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بٹن ایپلی کیشن کے مینو ایریا میں ہے۔

اس بٹن کے بارے میں رپورٹ کرنے والے زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بٹن اس وقت دیکھا جب انہوں نے فیس بک ایپلی کیشن میں لینگویج سیٹنگز تبدیل کیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فیس بک نے اپنی موبائل ایپلی کیشن میں واٹس ایپ کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے پہلے 2015ء میں فیس بک نے اپنی ایپلی کیشن کے بی ٹا ورژن میں ایک نیا فیچر جانچ پڑتال کے لیے شامل کیا تھا جس میں صارفین فیس بک ایپلی کیشن بند کیے بغیر تصاویر اپنے واٹس ایپ دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے تھے۔

فیس بکواٹس ایپ