فیس بک پر جلد ٹویٹس جیسی پوسٹس ہو سکیں گی

فیس بک پر صارفین کی تمام پوسٹس ان کی ٹائم لائن پر موجود رہتی ہیں۔ اس طرح کئی سال پرانی پوسٹس بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ حالانکہ اکثر انسان موڈ کے لحاظ سے کچھ پوسٹ کر دیتا ہے جسے وہ مستقل اپنی ٹائم لائن کی زینت نہیں بنانا چاہتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اسنیپ چیٹ اس وقت دنیا کی دوسری مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جہاں صارفین کی پوسٹس مختصر سے دورانیے کے لیے سامنے آتی اور غائب ہو جاتی ہیں۔

شاید فیس بک کو بھی یہ آئیڈیا پسند آ گیا ہے اور کچھ ایسی ہی سہولت اب فیس بک پر بھی آنے والی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیس بک اپنے صارفین کے لیے ایسی سہولت لا رہی ہے جس کے تحت کچھ بھی پوسٹ کرتے وقت یہ منتخب کیا جا سکے گا کہ وہ ٹائم لائن پر رہے یا صرف نیوز فیڈ میں دکھائی دے۔

اس طرح صارفین جن خیالات کا اظہار صرف نیوز فیڈ کے لیے کریں گے وہ ان کے دوستوں اور فالوورز کی نیوز فیڈ میں ہی نظر آئیں گے، اُن کی ٹائم لائن پر ہمیشہ کے لیے محفوظ نہیں رہیں گے۔ البتہ یہ فیس بک سے مکمل طور پر ختم بھی نہیں ہوں گی بلکہ انھیں تلاش کیا جا سکے گا۔

فیس بک