فیس بک نے چیٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ پروگرام جاری کر دیا

فیس بک نے ڈیسک ٹاپ پر چیٹ کرنے کے لیے نیا اور خاص پروگرام جاری کر دیا۔ بالکل اسمارٹ فون کی طرح اب اپنے پی سی سے چیٹ کریں۔

کچھ ہی عرصہ قبل فیس بک نے گیمز کو بہتر انداز میں کھیلنے کے لیے گیم روم کے نام سے ڈیسک ٹاپ پروگرام جاری کیا تھا اور اب فیس بک نے بہتر انداز میں چیٹ کرنے کے لیے ڈیسک ٹاپ پروگرام بھی جاری کر دیا ہے۔

فیس بک نے اس پروگرام کو ورک پلیس چیٹ ایپ کا نام دیا ہے۔ Workplace Chat ونڈوز 7 اور اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز کے علاوہ میک کے لیے بھی فراہ کیا گیا ہے تاہم یہ ابھی اس کا بی ٹا ورژن ہے۔

اس ایپ کو کام کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹر حقوق کی بھی ضرورت نہیں اس لیے گھر ہو یا دفتر اسے ہر کوئی ہر جگہ استعمال کر سکتا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف آپ چیٹ کر سکتے ہیں بلکہ بالکل اسمارٹ فون ایپ کی طرح فائلوں، تصاویر اور وڈیوز وغیرہ کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔

یہی نہیں اس کی نوٹی فکیشنز بھی ڈیسک ٹاپ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ تمام فیچرز اس ایپ کو ایک مکمل چیٹ ایپ بناتے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ایسا پروگرام فیس بک صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے بالآخر اب فیس بک نے پورا کر دیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

چیٹچیٹنگفیس بکورک پلیس