فیس بک کے ایک نئے فیچر نے فیس بک کے لیے کافی مضحکہ خیز صورت حال پیدا کر دی ہے۔ فیس بک نے نیک عزم کے تحت اتنقال کر جانے والے اپنے صارفین کی پروفائل پر ایک پیغام شائع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کے دوست احباب بھی ان کو یاد کر سکیں لیکن فیس بک میں کسی خرابی کے تحت یہ پیغام مُردوں کے علاوہ دو ملین زندہ صارفین کی پروفائل پر بھی پوسٹ ہو گیا۔
فیس بک کے زندہ صارفین نے جب اچانک اپنی پروفائل پر یہ پیغام دیکھا تو وہ ہڑبڑا اُٹھے اور مزاح کے طور پر اس کے اسکرین شاٹ لے کر شیئر کرنا شروع کر دیے تاہم جلد ہی اندازا ہوا کہ یہ پیغام تو مارک زکربرگ کی پروفائل پر بھی جا چکا ہے۔ اس طرح گویا فیس بک نے خود ہی مارک کے انتقال کا اعلان کر دیا۔
بہرحال فیس بک نے جلد ہی اس غلطی کا پتا لگا کر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے اسے ایک بھیانک غلطی قرار دے دیا۔