ویسے تو کسی بھی کلاؤڈ اسٹوریج پر آپ کسی بھی فولڈر کو دوسروں سے شیئر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اجازت دیں تو جن سے شیئر کیا گیا ہو وہ اس فولڈر میں ڈیٹا اپ لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایک فولڈر میں بہت سارے لوگوں سے فائلز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یقیناً یہ ایک وقت طلب کام ہے کیونکہ ہر ایک سے فولڈر شیئر کرنا پڑے گا۔ اس مسئلے کا بہترین حل EntourageBox کی صورت میں موجود ہے۔ اس کی مدد سے گوگل ڈرائیو یا ڈراپ باکس پر موجود کسی فولڈر کے لیے ایک یو آر ایل حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اب آپ جسے بھی یہ یو آر ایل دیں گے وہ اس کی مدد سے اس فولڈر میں فائلز اپ لوڈ کر سکتا ہے۔
اسے آپ اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ اگر آپ کو مختلف لوگوں سے رپورٹس طلب کرنی ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب کی رپورٹس آپ کی کلاؤڈ اسٹوریج میں موجود ایک فولڈر میں جمع ہو جائیں تو اس فولڈر کو سب لوگوں سے شیئر کر دیں۔ اب وہ سب لوگ اس فولڈر میں فائلز اپ لوڈ کر سکیں۔ اس طرح اس سروس کو کئی کارآمد طریقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً سروے رپورٹس جمع کرنا، تعیمی ٹیسٹس جمع کرنا وغیرہ۔
دستیابی: مفت سروس ایک جی بی تک محدودwww.entouragebox.com