تصاویر کو اِنکرپٹ کریں اور کوئی تصویر ہی بطور پاس ورڈ استعمال کریں

اپنا پی سی کسی دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی اہم اور حساس فائلوں کی حفاظت کا خدشہ رہتا ہے۔ خاص کر ایسی تصاویر اور وڈیوز جو آپ کسی سے شیئر نہ کرنا چاہتے ہوں۔ WinTrezur ویسے تو ایک امیج ویوور پروگرام ہے لیکن اس کے فیچر کچھ الگ اور انتہائی کارآمد ہیں۔ اگر اس کے عام فیچرز کی بات کریں تو اس میں تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں، ری سائز کی جا سکتی ہیں، ڈپلیکیٹ فائلز ڈھونڈی جا سکتی ہیں، ان کی روشنی کم زیادہ کرنے کی طرح ایک فوٹو ایڈیٹر کے تمام بنیادی فیچرز اس میں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

لیکن اگر خاص فیچرز کی بات کریں تو اس کے ذریعے تصاویر کو اِنکرپٹ کیا جا سکتا ہے۔ اِنکرپشن کے لیے یہ 256 bit AES الگورتھم استعمال کرتا ہے جو کہ آپ کی تصاویر کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو تصاویر کے کسی فولڈر پر ایک سے زائد پاس ورڈز لگا سکتے ہیں تاکہ جن لوگوں کو آپ ان تک رسائی دینا چاہیں سب کا اپنا الگ الگ پاس ورڈ ہو۔ اس کے علاوہ اگر آپ مشکل پاس ورڈ یاد رکھنا پسند نہیں کرتے تو کوئی تصویر بھی بطور پاس ورڈ منتخب کی جا سکتی ہے۔ انتہائی چھوٹا اور ہلکا پھلکا سا یہ پروگرام تصاویر دیکھنے اور ان کی حفاظت کے لیے ایک آل اِن ون ٹول ہے جو کہ آپ کو تصاویر کو کمپریس اور ڈی کمپریس کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ پروگرام کس طرح استعمال کرنا ہے اس کے لیے اس کی ویب سائٹ پر موجود یہ مددگاری ٹیوٹوریئل دیکھیے:

http://myplanetsoft.com/intro/start/photo-encryption.php

انتہائی کم سائز کا یہ چھوٹا سا لیکن انتہائی کارآمد پروگرام پورٹ ایبل صورت میں موجود ہے، یعنی اسے انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

مفت ڈاؤن لوڈ کریں

انکرپشن