وٹس ایپ کو 2 اسٹیپ ویری فکیشن سے مزید محفوظ بنائیں

واٹس اپ نے ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کی سہولت فراہم کردی ہے۔  یہ فیچر گزشتہ سال نومبر سے ہی بی ٹا ٹیسٹنگ پر تھا۔ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن میں اکاؤنٹ مزید محفوظ ہوجاتا ہے۔ کیونکہ اس تک رسائی کے لئے  توثیق یا ویری فکیشن کے ایک اور مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ آپ کے علم میں ہوگا کہ اگر آپ اپنا اسمارٹ فون تبدیل کرتے ہیں لیکن اس میں سِم وہی پرانے نمبر والی لگاکر وٹس ایپ دوبارہ انسٹال کرتے ہیں تو وٹس ایپ صرف موبائل نمبر کی تصدیق  کرکے آپ کو لاگ ان کرنے دیتا ہے۔ اگرچہ یہ سہولت ہے لیکن اس کا غلط فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔لیکن 2 اسٹیپ ویری فکیشن کے فعال ہونے پر صرف موبائل نمبر کی تصدیق ہی کافی نہیں ہوگی۔ بلکہ آپ کو 6 ہندسوں کا خفیہ نمبر پر بھی فراہم کرنا ہوگا۔ تبھی آپ نئے موبائل فون پر اپنا وٹس ایپ اکاؤنٹ کھول پائیں گے۔
اس فیچر کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو وٹس ایپ تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ یہ ایک اختیاری فیچر ہے۔ یعنی آپ چاہیں تو استعمال کریں، چاہیں تو نہ کریں۔

2 اسٹیپ ویری فکیشن کو فعال کرنے کے لئے وٹس اپ کھولیں اور سیٹنگز میں سے اکاؤنٹ اور پھر Two-Step Verification پر ٹیپ کریں۔
فیچر کے فعال ہو جانے کے بعد آپ کو اپنا ای میل ایڈریس ڈالنے کا اختیار بھی مل جاتا ہے۔ اس طرح  اگر آپ کبھی اپنا پاس کوڈ بھول جائیں گے تووٹس ایپ آپ کو اسی ای میل پر ربط بھیجے گا جس پر کلک کر کے آپ اپنا پاس ورڈ یا خفیہ کوڈ دوبارہ متعین کرسکیں گے۔

سکیوریٹیوٹس ایپ