یو ایس بی نیٹ ورک پر شیئر کریں

نیٹ ورک پر کوئی ڈرائیو یا فولڈر تو شیئر کیا جا سکتا ہے لیکن پورٹ ایبل ڈرائیو جیسے کہ پاسپورٹ ڈرائیو یا یو ایس بی فلیش ڈرائیو شیئر نہیں کی جا سکتی۔ خصوصاً نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کے لیے مختلف ڈیٹا بیک اپ یا کسی سافٹ ویئر کی انسٹالیشن کے لیے فولڈرز شیئر کرنا ایک عام بات ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی ایکسٹرنل ڈرائیو یا یو ایس بی فلیش ڈرائیو کسی سسٹم پر موجود ہے تو اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ اُسی پی سی پر جائیں ’’یو ایس بی نیٹ ورک گیٹ‘‘ (USB Network Gate) پروگرام کی مدد سے آپ کسی بھی یو ایس بی فلیش ڈرائیو کوباآسانی پورے نیٹ ورک کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
گھریلو صارفین کے لیے یہ پروگرام تو کارآمد ہے ہی اس کے علاوہ دفاتر میں یہ پروگرام انتہائی فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس پرنٹر، اسکینر یا دیگر یو ایس بی ڈیوائسز موجود ہیں اور آپ انھیں سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام باآسانی یو ایس بی نیٹ ورک گیٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ یہ LAN، WAN اور انٹرنیٹ پر یو ایس بی ڈیوائس کو شیئر کر سکتا ہے۔ یعنی ایک کمپیوٹر پر موجود یو ایس بی، پرنٹر یا اسکینر وغیرہ آپ کے لیے نیٹ ورک کے علاوہ آپ جہاں چاہیں وہاں سے بھی رسائی میں رہتا ہے۔
ڈاؤن لوڈ کریں

شیئرنگنیٹ ورکیو ایس بی