فون کی لت ختم کرنے کا بے حد آسان نسخہ

اسمارٹ فون کی لت سے پریشان لوگوں اس ٹپ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ایک عام امریکی ہر روز اپنے سمارٹ فون پر 2600 سے زیادہ بار کلک، ٹیپ یا سوائپ کرتا ہے جبکہ موبائل کے دلدادہ تو ایسا 5400 بار بھی کرتے ہیں۔ تو کیا پاکستانی ان سے مختلف ہیں؟ جی نہیں، پاکستانی ہوں یا امریکی، اسمارٹ فون کی لت نے سب کو گھیر رکھا ہے۔ جب سے موبائل آیا ہے لوگوں میں اس کا نشہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔جو کے ہاتھ میں دیکھو، موبائل نظر آتا ہے۔ یہ لت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہے۔ لیکن لت کو قابو کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ دریافت کیا گیا ہے۔ گوگل کے سابق ملازم کا کہناہے کہ اسمارٹ فون کے تھیم کو سرمئی (gray) کرنے سے اس کا لت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

یہ بات بہت دلچسپ ہے کہ اگر موبائل فون کی اسکرین کو grayscale یا بلیک اینڈ وائٹ کردیا جائے تو صارفین کو بار بار فون دیکھنے کی خواہش نہیں رہتی۔ اسمارٹ فون ایپس میں استعمال کئے گئے سرخ اور نیلے رنگ کی وجہ سے ہم بار بار فون کی طرف بھاگتے ہیں۔

یہ مشورہ گوگل میں کام کرنے والے سابق ڈیزائنر Tristan Harris نے دیا ہے۔ اب وہ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں کہ وہ صارفین کی توجہ پانے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے انہیں موبائل کاعادی بنا رہے ہیں۔ ہیرس کبھی خود بھی فون کے عادی تھے۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنی اس عادت کو آئی فون کے ڈسپلے کو گرے اسکیل کر کے ختم کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ سیاہ و سفید رنگ کی وجہ سے صارفین انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور دوسری سوشل میڈیا ایپس کو بار بار چیک نہیں کرتے ہیں۔ نفسیات کے پس منظر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہیں معلوم ہے کہ کچھ مخصوص ایپلی کیشن مختلف خیالات اور سنسی پیدا کرتی ہیں۔ اسی کو ذہن میں رکھ کر ہیرس نے اپنے فون کو اس طرح بنا دیا کہ اسے کم سے کم دیکھنا پڑے۔ ہیرس کو یہ خیال گوگل ہی کے ایک تجربے سے آیا جس میں گوگل نے اپنے ملازمین کو رنگ برنگی ٹافیاں کھانے سے روکنے کے لئے ٹافیوں کو شفاف ڈبے کے بجائے ایسے ڈبوں میں رکھنا شروع کردیا جن پر رنگ کیا گیاتھا۔ ہیرس نے بالکل اس طرح اسکرین کو گرے اسکیل کرکے ایپلی کیشنز کو پوشیدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

اگر آپ بھی ایسا کرنا چاہیں تو آئی فون میں
Settings > General > Accessibility >Display Accommodations >Color Filters
میں جا کر کلر فلٹرز کو گرے اسکیل پر سوئچ کر لیں۔ اینڈروئیڈ صارفین اس فیچر کو Accessibility مینو میں تلاش کر سکتے ہیں۔

موبائل کے رنگوں کو سرمئی میں بدلنے سے فون کی لت کو زیادہ تیزی سے چھوڑا جا سکتا ہے۔ بہت سے رنگوں کا تعلق جذبات کے ساتھ ہوتا ہے اور سیلیکون ویلی اسے اچھی طرح سمجھتی ہے ۔ مثال کے طور پر سرخ رنگ خوشی پیدا کرتا ہے، جوانی اور پر اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے۔ پیلا رنگ بھی ہمیں خوش اور پر امید کر تا ہے۔ اسنیپ چیٹ کا لوگو بھی اسی وجہ سے پیلے رنگ کا ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر اور بہت سی ویب سائٹس کے نیلا رنگ بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ اس رنگ میں رنگی ایپلی کیشنز قابل بھروسہ اور پروفیشنل محسوس ہوتی ہیں۔
نیلا رنگ ویسے بھی دنیا کا مقبول ترین رنگ ہے۔

آئی فوناسمارٹ فونلت
تبصرے (2)
Add Comment