دو بہترین پروفیشنل پروگرامز کمپیوٹنگ قارئین کے لیے بالکل مفت

کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کرنے والی معروف کمپنی easeus.com کے کئی بہترین پروگرامز کا تجزیہ آپ کمپیوٹنگ میگزین میں پڑھ چکے ہیں۔ اس کمپنی کی جانب سے اکثر و بیشتر سافٹ ویئر پروموشنز کی مد میں کمپیوٹنگ صارفین کو مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ تازہ ترین آفر کے تحت آپ اس کمپنی کے دو بہترین پروگرامز موبی سیور اور پارٹیشن ماسٹر پروفیشنل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

 

ان دونوں پروگرامز کی قیمت 40 امریکی ڈالر ہے لیکن اگر آپ دو دن کے اندر اندر کمپیوٹنگ کے لیے خصوصی طور پر دیے گئے ربط پر جائیں تو ان کے لائسنس بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ان پروگرامز کے فری ٹرائلز بھی ڈاؤن لوڈ کر کے لائسنس کے ذریعے ایکٹی ویٹ کر لیں۔ اس طرح آپ کے پاس موجود ٹرائل ورژن مکمل پروفیشنل ورژن میں بدل جائے گا۔

موبی سیور

EaseUS MobiSaver for Andr0id

اسمارٹ فون سے ڈیٹا کا غلطی سے حذف ہو جانا ایک معمولی بات ہے لیکن اگر آپ کے پاس موبی سیور پروگرام موجود ہو تو آپ اس کی مدد سے ہر قسم کا حذف شدہ ڈیٹا باآسانی واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کی مدد سے فون سے حذف شدہ ٹیکسٹ میسج، کانٹیکٹس اور کال ہسٹری واپس لائی جا سکتی ہے۔
یہ پروگرام فون سے ڈیلیٹ ہو جانے والی تصویریں، وڈیوز، گانے اور ڈاکیومنٹس کو بھی ری کور کر سکتا ہے۔
فون کے علاوہ اس کی مدد سے آپ ایس ڈی کارڈ سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کو بھی واپس لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو آپ کئی صورتوں میں استعمال کرسکتے ہیں مثلاً غلطی سے کوئی فائل ڈیلیٹ ہو گئی ہو، یا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرتے ہوئے کوئی ڈیٹا اُڑ گیا ہو، یا ڈیوائس کے ٹوٹنے یا گرنے وغیرہ کی وجہ سے اگر کوئی ڈیٹا غائب ہو گیا ہو اس کی مدد سے ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

فری ٹرائل ڈاؤن لوڈ کریں

پارٹیشن ماسٹر پروفیشنل

EaseUS Partition Master Professional

کمپیوٹر ہارڈڈسک کے پارٹیشنز میں کوئی تبدیلی کرنی ہو، دو پارٹیشنز کو ملا کر ایک بنانا ہو یا کسی پارٹیشن کو مکمل طور پر فارمیٹ یا ختم کرنا ہو یہ کام باآسانی پارٹیشن ماسٹر پروفیشنل کی مدد سے کیے جا سکتے ہیں۔

فری ٹرائل ڈاؤن لوڈ کریں

مفت لائسنس حاصل کریں

یہ دونوں پروگرام درج ذیل ربط سے مفت حاصل کریں

http://www.partition-tool.com/giveaways/computingpk2017.html