سسٹم پر ڈاؤن لوڈ منیجر انسٹال ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔ براؤزرز کے ڈیفالٹ ڈاؤن منیجرز بالکل سادہ سے ہوتے ہیں۔ ان میں ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار بڑھانے یا ڈاؤن لوڈنگ کو روک کر دوبارہ چلانے کی صلاحیت موجود نہیں ہوتی۔ ڈاؤن لوڈ منیجرز کی بات کی جائے تو انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر اور فری ڈاؤن لوڈ منیجر جیسے کئی سافٹ ویئر اس میدان میں موجود ہیں۔ اگر آپ کسی اچھے ڈاؤن لوڈ منیجر کی تلاش میں ہیں تو ’’ایگل گیٹ‘‘ استعمال کریں۔ اس ڈاؤن لوڈ منیجر کو آپ انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر کا متبادل قرار دے سکتے ہیں۔
اس پروگرام کا انٹرفیس بالکل سادہ اور استعمال میں آسان ہے جبکہ اس کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے۔ ایگل گیٹ کو آپ فائر فوکس، انٹرنٹ ایکسپلور، گوگل کروم اور اوپرا سے کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ اس کا سب سے دلچسپ فیچر وڈیوز ڈاؤن لوڈنگ ہے۔ یعنی کسی بھی ویب سائٹ پر چلنے والی کوئی میڈیا فائل اگر آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں وڈیو کے اوپر ڈاؤن لوڈ کا بٹن آنا شروع ہو جائے گا جس پر کلک کر کے آپ اس میڈیا فائل کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں موجود Video sniffer کے فیچر سے وڈیوز تلاش کر کے براہِ راست ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں، یعنی ضروری نہیں کہ انھیں پہلے پلے کیا جائے۔
فائل سائز: 5.7 MB
دستیابی: مفت
ڈاؤن لوڈ کریں
اگر آپ کو ایگل گیٹ سے وڈیو ڈاؤن لوڈنگ میں مسئلہ ہو تو ضرور دیکھ لیں کہ آپ نے اسے ٹھیک طرح سے کنفیگر کیا ہے۔ اس کی سیٹنگز درج ذیل صفحے پر دیکھی جا سکتی ہیں:
http://www.eagleget.com/manually-add-eagleget-to-chrome-firefox
ایگل گیٹ کس طرح استعمال کیا جائے اس کی مکمل معاونت اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ تکنیکی رہنمائی کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ
Sir it’s nor working in my computer on Windows 8!! Please Tell me solution!!
sir ap ka download manager ni chal rha window 7 per solution btay
yaa
mujhe fb pe dowanloed karne wala softwear chahiye plz meharbani kar ke madad kijiye
agar is ne km na kya na tu m tera saar phar doo gi Admin
sir is ka treeqa kia hy? movie kasy ay gi is min? link copy krna pry ga?
Ant vidio downloder for fb clip
nice
sab say last main media grabber kay naam say icon hay us per click karain ya aap ko window prompt karay ga us main url paste karain or phir download shrow
Aap masla batain kay error kia aaraha hay
jee media grabber kay icon per click karain or phir us main link paste karain
Error batain please