اینڈروئیڈ فون اور ٹیبلٹ کے تمام مسائل کا حل صرف ایک ایپ

اینڈروئیڈ فون یا ٹیبلٹ کا وقت کے ساتھ ساتھ سست ہونا ایک عام سی بات ہے۔
آج کل ہر ایپلی کیشن کا سائز انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ اس کے استعمال کے دوران یہ کئی اضافی فائلز بھی سسٹم اسٹوریج پر ڈالتی ہے اور ہارڈویئر ریسورسز کا بھی بے دردی سے استعمال کرتی ہے۔

تقریباً سبھی اینڈروئیڈ صارفین ہر روز کوئی نت نئی ایپلی کیشن انسٹال کرتے ہیں اور اپنے اسمارٹ فون پر انٹرنیٹ بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اپنی آن لائن پرائیویسی کی طرف بالکل بھی توجہ نہیں دیتے۔

اس کے علاوہ فون کا ایک مسئلہ اس کی بیٹری کا غیر ضروری استعمال بھی ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ بیٹری لائف کو کم کرتا ہے اور تھوڑے عرصے بعد فون کی جان اٹکنے لگتی ہے۔

اس تمام صورتِ حال میں آپ کے پاس کوئی ایسی قابلِ بھروسا ایپلی کیشن موجود ہونی چاہیے جو آپ کے فون یا ٹیبلٹ کو ان تمام معاملات میں محفوظ بنائے۔ اس لیے ہم آپ کو مشورہ دیں گے ’’آشمپو ڈروئیڈ آپٹمائزر‘‘ (Ashampoo Droid Optimizer) استعمال کرنے کا:

اگرچہ اس حوالے سے کئی دیگر بہترین ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں لیکن اگر آپ ان کا موازنہ کریں تو آپ بھی اسی ایپ کا انتخاب کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس ایپلی کیشن کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ اینڈروئیڈ 2.3سے لے کر آج تک کے جدید ورژن کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔ یہ بالکل مفت ہےوہ بھی بغیر کسی اشتہار کے۔

اگر آپ کا فون اسپیس کی کمی کا شکار ہے یا ہارڈویئر کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے اس کی رفتار سست پڑ چکی ہے۔

آپ آن لائن پرائیویسی کے حوالے سے متفکر ہیں یا بیٹری کے کم چلنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو ڈروئیڈ آپٹمائزر فوراً انسٹال کر لیں۔
ڈاؤن لوڈ کریں

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

آشمپو