سام سنگ گلیکسی فون بیک اپ اور اپ گریڈ کریں ’’کائیز‘‘ سے

سام سنگ گلیکسی فون بیک اپ اور اپ گریڈ کریں ’’کائیز‘‘ سے

سام سنگ گلیکسی ایک معروف ترین اسمارٹ فون سیریز ہے۔ جس طرح آئی فون کو کمپیوٹر پر مکمل بیک اپ کرنے اور اس کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے آئی ٹیونز دستیاب ہے بالکل اسی طرح سام سنگ نے گلیکسی سیریز کے لیے ایک پروگرام ’’کائیز‘‘ فراہم کر رکھا ہے۔ اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے بعد آپ اپنے فون کو بذریعہ یو ایس بی کیبل پی سی سے کنیکٹ کر کے اپنا تمام ڈیٹا یعنی کانٹیکٹ نمبرز، ایس ایم ایس سے لے کر تمام تصاویر و وڈیوز کو کمپیوٹر پر بیک اپ کر سکتے ہیں اور پھر جب چاہیں اس ڈیٹا کو ری اسٹور بھی کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کی خاص بات اینڈروئیڈ ورژن اپ گریڈ کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے فون کوبراہِ راست اپ گریڈ نہیں کر پا رہے تو اس پروگرام کو آزمائیں، چونکہ یہ آپ کے کمپیوٹر کا انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے اس لیے جلد اپ گریڈ ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہے اور پھر آپ کا فون اینڈروئیڈ کے تازہ ترین دستیاب ورژن پر اپ گریڈ کر دیتا ہے۔

Samsung-kies-01یہاں لگے ہاتھوں آپ کو سام سنگ گلیکسی کی ایک اہم ٹپ بھی بتاتے ہیں۔ اکثر فون بذریعہ یو ایس بی کیبل پی سی سے کنیکٹ نہیں ہو پاتے۔ اس کی وجہ سے فون کو یہ پروگرام بھی کنیکٹ نہیں کر پاتا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے فون کے ڈائل پیڈ پر درج ذیل کوڈ ٹائپ کریں:
*#0808#

یو ایس بی سیٹنگز کا مینو کھل جائے گا۔ یہاں اوپر موجود USB کے حصے سے AP اور نیچے والے خانے میں MTP سلیکٹ کر کے REBOOT کے بٹن پر کلک کر دیں۔ فون جب دوبارہ آن ہو گا تو باآسانی پی سی سے کنیکٹ ہو جائے گا۔ کائیز بھی اب فون کو کنیکٹ کر سکتا ہے۔
کائیز پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:

ڈاؤن لوڈ کریں

پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اپنا اینڈروئیڈ ورژن ضرور دیکھ لیں کیونکہ کائیز پرانے اور نئے اینڈروئیڈ ورژنز کے لیے الگ الگ دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ کائیز کے ڈاؤن لوڈ بٹن کے ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ یہ کون کون سے فون ماڈل کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کائیز کی اچھی بات یہ بھی ہے کہ یہ پروگرام ونڈوز کے لیے میک سسٹم کے لیے بھی دستیاب ہے اور یو ایس بی کیبل کے ساتھ ساتھ وائرلیس طور پر بھی فون کو کنیکٹ کر سکتا ہے۔

دیگر اسمارٹ فون ڈیوائس منیجر پروگرامز کی طرح اس کے ذریعے بھی آپ فون کا سارا ڈیٹا پی سی پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے ڈیٹا فون میں کاپی کر سکتے ہیں اور فون کا ڈیٹا پی سی پر کاپی بھی کر سکتے ہیں۔

Samsung-kies-02
اس کے علاوہ اگر آپ پلے اسٹور کی بجائے پی سی ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کے لیے کسی طریقے کی تلاش میں تھے تو کائیز انسٹال کر لیں کیونکہ یہ دلچسپ فیچر بھی اس پروگرام میں شامل ہے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2015 میں شائع ہوئی)

سافٹ ویئر اپ ڈیٹسام سنگسام سنگ گلیکسیسم سنگسیم سنگسیمسنگکائیزگلیکسی