معروف بلاگ کمنٹ ہوسٹنگ سروس Disqus نے بتایا ہے کہ جولائی 2012 میں اسے ہیکنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے تقریباً 17.5 ملین صارفین کی معلومات لیک ہوئیں۔
لیک ہونے والی معلومات میں صارفین کے نام، ای میل ایڈریس، آخری بار لاگ ان کی تفصیلات اور پاس ورڈ جو SHA1 ایلگورتھم کے ذریعے انکرپٹ کیے گئے تھے جس کا مطلب ہے کہ ہیکرز کافی مقدار میں پاس ورڈ ان انکرپٹ کرنے میں کامیاب رہے ہوں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی اطلاح انہیں Have I Been Pwned ویب سائٹ کے ٹرائے ہنٹ Troy Hunt نے دی، یہ ویب سائٹ صارفین کو یہ چیک کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے کہ کیا وہ کبھی ہیکنگ کا شکار ہوئے یا نہیں، اس ویب سائٹ پر کوئی بھی شخص یوزر نیم یا پاس ورڈ ڈال کر یہ جان سکتا ہے کہ ماضی کی کسی ہیکنگ میں اس کا اکاؤنٹ شامل تھا یا نہیں، جبکہ مستقبل میں کسی لیک یا ہیکنگ کی اطلاع کے لیے ان کی سروس کو سبسکرائب کیا جاسکتا ہے۔
فی الحال ڈسکس متاثرہ صارفین کو پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ای میل کر رہا ہے۔